Bharat Express

Pakistan General Election 2024: پاکستان سے بڑی خبر، عمران خان کی پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار 125 سیٹوں پر آگے، نواز شریف اور بلاول بھٹو کے لئے بڑا جھٹکا

پاکستان کی قومی اسمبلی کی 336 سیٹوں اور چار صوبائی اسمبلی کے لئے الیکشن ہوا ہے۔ یہ الیکشن ایسے وقت میں ہوا ہے، جب ملک اقتصادی چیلنجزکا سامنا کر رہا ہے۔

پاکستان کے قومی اسمبلی میں عمران خان کی پارٹی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو سبقت حاصل ہے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی میں عمران خان کی پارٹی کو بڑی کامیابی ملتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان ابھی جیل میں بند ہیں، لیکن ان کی پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار سبقت بنائے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 125 سیٹوں پرآگے چل رہی ہے۔ وہیں نوازشریف کی پارٹی 44 سیٹوں پرآگے ہے۔ جبکہ بلاول بھٹو کی پارٹی تیسرے نمبر پر چل رہی ہے۔ وہیں نواز شریف خود لاہور سیٹ سے پیچھے چل رہے ہیں۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے آفیشیل ایکس (ٹوئٹر) ہینڈل سے کہا، ”لوگوں کی خواہش کو کمزور کرنے کے لئے اپنائے گئے ہرممکن طریقے کے باوجود، ہمارے لوگوں نے آج ووٹ کے لئے زبردست ووٹنگ سے اپنی بات رکھی ہے۔ جیسا کہ ہم نے باربار کہا ہے، ”کوئی بھی طاقت اس خیال کو نہیں ہراسکتی جس کا وقت آگیا ہے۔ اب فارم 45 حاصل کرکے ووٹ کا تحفظ کرنا اہم ہے۔

پی ٹی آئی نے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا

عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف کے ایک رکن بیرسٹرسید علی ظفرنے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پردعویٰ کیا ہے، ”عوام کا مینڈیٹ جیتا ہے۔ اب پی ٹی آئی آئندہ حکومت بنائے گی۔”

بلاول بھٹو زرداری نے کہا- سست رفتار سے آرہے ہیں نتائج

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) لیڈراوروزیراعظم عہدے کی دوڑ میں شامل بلاول بھٹو زرداری نے اپنے آفیشیل ایکس ہینڈل سے رات 12:26 بجے ایک پوسٹ میں کہا، ”نتائج غیریقینی طورپر سست رفتار سے آرہے ہیں۔ حالانکہ ابتدائی نتائج بہت خوش آئند ہیں۔ پی پی پی امیدواراور آزاد امیدوار، جن کی ہم نے حمایت کی ہے، اچھی کارکرتی کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ آئیے دیکھیں کہ آخر میں نتیجہ کیا نکلتا ہے۔”

وہیں پاکستان کے کارگزاروزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن 2024 کے کامیاب انعقاد پر قوم کا شکریہ اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انوارالحق کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن، صوبائی حکومتوں اورمسلح افواج کی کاوشوں کو سراہتا ہوں، سول آرمڈ فورسز، پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔

اس سے قبل  الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے عام انتخابات 2024 کو 100 فیصد شفاف اور پُرامن قرار دے دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں سکندرسلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن 100 فیصد شفاف اورپُرامن ہوئے، پولنگ کا عمل بغیرکسی کے وقفے کے جاری رہا، کسی شہری کو ووٹ کاسٹ کرنے سے نہیں روکا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔