Pakistani Opposition Praises India’s Electoral Process: پاکستانی پارلیمنٹ میں ہندوستانی لوک سبھا انتخابات کی جم کر ہوئی تعریف ،دیکھتے رہ گئے اسپیکر
شبلی فراز نے کہا کہ میں اپنے دشمن ملک کی مثال نہیں دینا چاہتا، ابھی وہاں الیکشن ہوئے ہیں، 80 کروڑ سے زائد لوگوں نے ووٹ ڈالے ہیں، کتنے ہزار پولنگ مراکز بنائے گئے؟ یہاں تک کہ ایک ہی جگہ پر انہوں نے ایک ماہ سے زیادہ کے لیے پولنگ اسٹیشن بنائے اور الیکشن ای وی ایم کے ذریعے کرائے گئے۔
Asif Zardari sworn in as 14th president of Pakistan: جیل میں بند عمران خان کو لگا دوہرا جھٹکا،پی ایم کی کرسی کے بعد صدارت کی کرسی پر بھی سیاسی حریف کا قبضہ،آصف زرداری نے سنبھالا چارج
تقریب میں بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا شریک رہے۔حلف برداری کی تقریب میں نواز شریف، اسحاق ڈار، ایاز صادق، محسن نقوی، فاروق ایچ نائیک، مولا بخش چانڈیو موجود تھے۔
PM Shehbaz Sharif first speechکشمیر میں کشمیریوں کا اور غزہ میں فلسطینیوں کا خون بہایا جارہا ہے لیکن پوری دنیا خاموش ہے:شہباز شریف
اتوار کے روز، اپوزیشن کے نعروں کے درمیان، شہباز نے نو منتخب پارلیمنٹ میں آرام سے اکثریت حاصل کر لی تھی۔ جیسے ہی وہ پاکستان کی نئے وزیر اعظم منتخب ہوئے، شہباز شریف نے پاکستان کی طے شدہ پالیسی پر عمل کرتے ہوئے وہی پرانے کشمیر کے مسئلے کو اٹھادیا۔
Shehbaz Sharif, Omar Ayub in one-to-one contest for PM slot: پاکستان کا کون بنے گا پی ایم،عمر ایوب یا شہباز،فیصلہ ہوگا آج،جانئے کس کی پوزیشن ہے مضبوط
مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی شہباز شریف کو پاکستان مسلم لیگ ن سمیت، پاکستان پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان، پاکستان مسلم لیگ، استحکام پاکستان، بلوچستان عوامی پارٹی سمیت کئی اور جماعتوں کی حمایت حاصل ہو گی۔جبکہ تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان کو سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی حمایت حاصل ہو گی۔
Pakistan Election 2024: نواز شریف، شہباز شریف اور آصف علی زرداری نے لیا رکن پارلیمنٹ کا حلف، پی ٹی آئی کی ہنگامہ آرائی کے درمیان دلایا گیا حلف
عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حامی اراکین پارلیمنٹ کے ذریعہ 8 فروری کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف نعرے لگائے جانے کے درمیان راجا پرویز اشرف نے نومنتخب اراکین پارلیمنٹ کو حلف دلایا۔
نواز شریف کی بیٹی مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب، اپوزیشن نے کیا بائیکاٹ
مریم نواز نے بطور وزیراعلیٰ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایوان میں اگر اپوزیشن موجود ہوتا اورتقریر کے دوران ہنگامہ آرائی یا شور شرابہ کرتا تو مجھے خوشی ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کی بھی وزیراعلیٰ ہوں، جنہوں نے مجھے ووٹ دیا اوران کی بھی ہوں، جنہوں نے مجھے ووٹ نہیں دیا۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیرا علیٰ بنیں مریم نواز، مبینہ بدعنوانی کے الزام میں لیا گیا بڑا فیصلہ
قابل ذکرہے کہ پنجاب اسمبلی 371 نشستوں کے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا منتخب ایوان ہے، جس میں 297 جنرل نشستیں اور 74 مخصوص نشستیں ہیں، جن میں سے 66 خواتین اور8 اقلیتوں کے لئے ہیں۔
Pakistan Election 2024: پاکستان میں پھر تختہ پلٹ کی ہو رہی ہے تیاری؟ عوام کے ’خوف‘ میں ہے پاکستان آرمی
پاکستان کے حالیہ الیکشن میں رائے دہندگان نے فوج کے نظریات سے الگ ہٹ کرفیصلہ نہ دیا ہوتا تو نواز شریف کی پارٹی کو واضح اکثریت ملتی اوروہ وزیراعظم کا حلف لیتے۔ لیکن ان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو رہا ہے کیونکہ ان کو اکثریت نہیں ملی ہے۔
Pakistan Election 2024: شہباز شریف بنیں گے وزیراعظم، آصف علی زرداری صدر، پاکستان میں نئی حکومت بنانے کا راستہ صاف
پاکستان کی دو اہم پارٹیاں پی ایم ایل-این اور پی پی پی آخرکار اتحادی حکومت بنانے کے لئے ایک معاہدے پر پہنچ گئی ہیں، جس کے بعد کئی دنوں کی بات چیت ختم ہوگئی ہے۔
Pakistan Election 2024: پاکستان میں الیکشن کے 2 ہفتے کے بعد بھی نہیں بن سکی حکومت، جیل میں بند عمران خان کے خلاف ہے پاکستان آرمی، نواز شریف-بلاول بھٹو کو بھی نہیں ملی کامیابی
پاکستان میں حکومت بنانے سے متعلق پی ٹی آئی حامی امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ پی ایم ایل-این اور پی پی پی کے الائنس کے بعد پی ٹی آئی نے بھی اپنے الائنس کا اعلان کردیا ہے۔