Women Safety in Jammu & Kashmir: ’’اس علاقے میں کوئی بھی لڑکی محفوظ نہیں‘‘ بڈگام میں کمسن بچی سے مبینہ زیادتی اور قتل پر پی ڈی پی لیڈر التجا مفتی کی سخت تنقید
التجا مفتی نے کہا ہے کہ اگر ایک پولیس افسر کی بیٹی بھی محفوظ نہیں تو پھر عام شہریوں کی حفاظت کیسے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی اور اس کے بعد اسے قتل کر دیا گیا۔ ان کے مطابق بڈگام میں ’’ایک خطرناک شخص آزاد گھوم رہا ہے‘‘ جسے فوری طور پر گرفتار کیا جانا چاہیے۔
Iltija Mufti X Account withheld in India: محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کے خلاف بڑی کارروائی! بھارت میں ایکس اکاؤنٹ پرلگائی گئی پابندی
جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی اور پی ڈی پی لیڈر التجا مفتی کا ایکس اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کر دیا گیا ہے۔ اب جب ان کا اکاؤنٹ انڈیا میں کھولا جاتا ہے تو ایک پیغام آتا ہے، جس میں لکھا ہے کہ یہ اکاؤنٹ قانونی مطالبے کے جواب میں محدود کردیا گیا ہے۔
Iltija Mufti targets Punjab government: التجا مفتی نے پنجاب حکومت پر سادھا نشانہ، وزیراعلیٰ بھگونت مان کو گھیرا، جانئے کیا ہے معاملہ
دسمبر 2025 میں التجا مفتی نے بہار کے وزیراعلیٰ نیتیش کمار کے خلاف ‘حجاب’ تنازعہ پر کیس درج کروایا تھا۔ ایک وائرل ویڈیو کے بعد تنازعہ کھڑا ہوا تھا، جس میں بہار کے وزیراعلیٰ کو ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ شکایت میں انہوں نے بہار کے وزیراعلیٰ پر بھارتی خواتین کی عزت کے لیے توہین آمیز اور ناقابل قبول تبصرے کرنے کا الزام لگایا تھا۔
Iltija Mufti makes serious allegations against J&K Police: جموں و کشمیر پولیس پر التجا مفتی کا سنگین الزام، کہا- گھر میں نظر بند کیا گیا
رکنِ پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی کے دفتر نے بھی ایکس پوسٹ کے ذریعے پولیس کارروائی کو لے کر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پولیس نے باضابطہ طور پر رکنِ پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی کو اطلاع دی ہے کہ انہیں گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے اور باہر نکلنے سے روک دیا گیا ہے۔
Delhi Blast: دہلی دھماکہ، التجا مفتی نے ملزم ڈاکٹر کے خودکش حملہ آور بننے پر ظاہر کی تشویش، کہا- رائٹ ونگ والے منا رہے ہیں خوشی
10 نومبر کو دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ہونے والے ایک دھماکے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ شام تقریباً 6:52 بجے ہائی ٹریفک سگنل پر کھڑی سفید ہنڈائی آئی20 کار میں زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ کئی گاڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں اور قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
Iltija Mufti On Article 370: ہم سے آئین، جھنڈا اور بولنے کے حقوق تک چھین لئے گئے، آرٹیکل 370 ہٹنے پر التجا مفتی کا بڑا الزام
آرٹیکل 370 کے ہٹائے جانے کے 6 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اس پر سیاسی ہنگامہ آرائی تیزہوگئی ہے۔ التجا مفتی نے کہا کہ آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے 6 سال بعد بھی ہمیں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ ہم سے ہمارا آئین، جھنڈا اوربولنے کا حق بھی چھین لیا گیا۔ یہاں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی۔
Iltija Mufti on India Pakistan Tension: ہند-پاک کشیدگی کے درمیان التجا مفتی کا بڑا بیان، کہا- ’دو ایٹمی طاقتیں…‘
سری نگرمیں ہو رہے دھماکوں سے متعلق التجا مفتی نے امن کی اپیل کی اور ہند-پاک کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہارکیا۔ انہوں نے لکھا کہ امن کی خواہش انسانیت کی نشانی ہے، نہ کی حب الوطنی کی کمی۔
Jammu and Kashmir: ’التجا کو حراست میں لے لیا گیا‘، محبوبہ مفتی کا دعویٰ، حکومت پر لگایا بڑا الزام
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی رہنما التجا مفتی نے ہفتے کے روز دعویٰ کیا کہ انہیں جموں کے سرکٹ ہاؤس میں حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ سب جموں و کشمیر پولیس نے ان کی پریس کانفرنس کو منسوخ کرنے کے لیے کیا ہے۔
Iltija Mufti On Hindutva: ’اقلیتوں کو مارنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ہندو مذہب‘، ہندوتوا کے بیماری والے بیان پر بولیں التجا مفتی
پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کے ہندوتوا کے حوالے سے دیے گئے اس بیان پر سیاست رکی بھی نہیں تھی کہ انہوں نے دوبارہ ہندو مزہب کے حوالے سے ایکس پر پوسٹ کیا ہے۔
Iltija Mufti On Hindutva: ’محبوبہ مفتی کی بیٹی کو فوری گرفتار کیا جائے‘، ہندوتوا پر التجا کے بیان پر راجہ سنگھ برہم
پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے سوشل میڈیا پر ہندوتوا کا حوالہ دیتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس کی وجہ سے اب ملک میں سیاست گرم ہوگئی ہے۔ انہوں نے یہ تبصرہ ایکس پر ایک صارف کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیا۔





