Umar Khalid & Sharjeel Imam’s case update: دہلی فسادات معاملہ:5 سال سے زائد عرصے سے جیل میں قید عمر خالد اور شرجیل امام کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
دہلی فسادات معاملے میں گزشتہ 5 برس سے زائد عرصے سے مقید عمر خالد، شرجیل امام اور دیگر ملزمان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سنوائی کے بعد ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔
Umar Khalid seeks interim bail: پانچ سال سے قید عمر خالد نے بہن کی شادی کے لیے دی عبوری ضمانت کی درخواست
جے این یو کے سابق ریسرچ اسکالر عمر خالد کو 13 ستمبر 2020 کو دہلی فسادات میں مبینہ طور پر سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔بہن کی شادی میں شامل ہونے کے لیے عمر خالد نے عبوری کی درخواست دی ہے۔
Amit Malviya Target Congress : مشیل بیچلیٹ کے امن انعام پر تنازع، نشانے پر کیوں آئی کانگریس؟
چلی کی سابق صدر مشیل بیچلیٹ کو کانگریس نے اندرا گاندھی امن انعام سے نوازا ہے۔ اب اسے لے کر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ آئیے جانیں آخر ایسا کیوں؟
PM Speech in SC National Conference: سپریم کورٹ میں منعقدہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا ،’ایز آف ڈوئنگ‘ اور ’ایز آف لیونگ‘ ’ایز آف جسٹس‘ کے بغیر ممکن نہیں
وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ (8 نومبر) کو دارالحکومت دہلی میں سپریم کورٹ میں قانونی امداد کی فراہمی کے نظام کو مضبوط کرنے سے متعلق قومی کانفرنس کا افتتاح کیا۔
Sambhal mosque violence case: سپریم کورٹ نے سنبھل مسجد تشدد معاملے کے تین ملزمان محمد دانش، فیضان اور نذیر کو دی ضمانت
جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس آر مہادیون پر مشتمل دو رکنی بینچ نے یہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ چونکہ تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور چارج شیٹ داخل ہو گئی ہے، اس لیے تینوں ملزمان کو ضمانت دی جا سکتی ہے۔ ان ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں اس سے قبل الہٰ آباد ہائی کورٹ نے مسترد کر دی تھیں، جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔
Voting Rights Of Undertrials: کیا زیر سماعت قیدیوں کو ملے گا ووٹ دینے کا حق؟ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مانگا حواب
درخواست میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے زیادہ تر جمہوری ممالک میں ایسی پابندیاں نہیں ہیں۔ کینیڈا اور برطانیہ کی سپریم کورٹس نے بھی جیلوں میں بند قیدیوں کے حق رائے دہی پر پابندی کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔ درخواست گزار نے یہ بھی بتایا کہ پڑوسی ملک پاکستان میں بھی زیر سماعت قیدیوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہے۔
APCR team meets Hari Om Balmiki’s family: ہری اوم بالمیکی کی وحشیانہ پٹائی اور موت کا معاملہ: اے پی سی آر کی ٹیم نے متاثرہ خاندان سے کی ملاقات، مکمل قانونی تعاون کا دلایا یقین
ایڈووکیٹ محمد طفیل نے متاثرہ خاندان کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ایک سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اے پی سی آر متاثرہ خاندان کے ساتھ قانونی اور سماجی دونوں سطحوں پر انصاف کی لڑائی لڑے گا۔‘‘
APCR organizes program on Search for Justice: ’’انصاف کی تلاش: ضمانت سے مسلسل انکار اور اختلاف رائے کو قید‘‘ کے عنوان سے اے پی سی آر نے کیا پروگرام کا انعقاد
پروگرام میں تمام مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ عدلیہ اپنی آزادی بحال کرے، یو اے پی اے جیسے سخت قوانین کا خاتمہ ہو اور یہ اصول دوبارہ زندہ ہو کہ ’ضمانت قاعدہ ہے، جیل استثنا۔‘‘
Nepal protests turn violent: نیپال میں سوشل میڈیا پابندی کے خلاف احتجاج میں آئی شدت، 18 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی، مظاہرے ملک بھر میں پھیل گئے، کرفیو نافذ، پارلیمنٹ کے باہر شدید جھڑپیں
چار ستمبر کو نافذ کی گئی اس پابندی کے تحت وہ پلیٹ فارمز بند کر دیے گئے جو نیپالی حکومت کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جعلی شناخت کے ذریعے نفرت انگیز تقاریر، جھوٹی خبریں اور فراڈ پھیلایا جا رہا تھا۔
Death toll rises to 14 in Gen Z protests in Kathmandu: کٹھمنڈو میں ’جنریشن زی‘ مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوئی، سوشل میڈیا پابندی اور بدعنوانی کے خلاف احتجاج میں صورتحال کشیدہ، فوج طلب
کٹھمنڈو، جھاپا، پوکھرا، بٹول، چتون، نیپال گنج اور بیراٹ نگر سمیت کئی شہروں میں نوجوان سڑکوں پر ہیں۔ جھاپا میں مظاہرین نے وزیراعظم کے پی شرما اولی کا پتلا نذرِ آتش کیا اور میونسپل دفتر کے گیٹ توڑنے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے ربڑ کی گولیاں چلائیں۔





