Bharat Express

Himanta Biswa Sarma

ایک قانونی فریم ورک کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا  تھا کہ ملک دوہرے قوانین کے ساتھ نہیں چل سکتا۔ ان کا خیال ہے کہ یو سی سی آئین کے بنیادی اصولوں اور نظریات کے مطابق ہے۔

یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (ULFA) کے مذاکرات کے حامی دھڑے نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں جمعہ (29 دسمبر) کو مرکز اور آسام حکومت کے ساتھ ایک سہ فریقی مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ اسے امن معاہدہ کہا جا رہا ہے۔وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس موقع پر کہاکہ آسام اور پورے شمال مشرق کو طویل عرصے سے تشدد کا سامنا ہے۔

ہیمنت بسوا سرما نے اپنے میڈیکل کالجوں کے دورہ پراے آئی یوڈی ایف اور کانگریس پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے مسلمانوں کے ووٹ لئے، مگران کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا۔

راہل گاندھی پر اپنا حملہ جاری رکھتے ہوئے آسام کے وزیر اعلیٰ نے کہا، "اگر آپ صرف محبت کی بات کریں تو یہ سمجھ میں آتا ہے، لیکن اگر اس میں کوئی دکان آ رہی ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ یہ منافع کے لیے ہے۔ اور یہ منافع ووٹ کے سوا کچھ نہیں ہے۔" "

ہمانتا سرما نے کہا، "انہیں (کانگریس) جو نشہ ہے، سنسر شپ لگانا، میڈیا کا بائیکاٹ کرنا، اس کی تاریخ 1975 سے شروع ہوتی ہے۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ یہ (اینکرز کا بائیکاٹ) ان کی ریہرسل ہے۔ ہندوستان میں اگر کانگریس کی حکومت آئی تو ، یہ میڈیا پر سنسرشپ نافذ کرے گی ۔"

لوک سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر اور آسام سے ایم پی گورو گوگوئی نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا اور الزام لگایا کہ ’’ہندوستان کے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے لیے وزیر اعظم مودی نے کسان سمپدا یوجنا شروع کی، لیکن آسام کے وزیر اعلیٰ نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا۔ "لون سبسڈی کے حصے کے طور پر اپنی بیوی کی کمپنی کو 10 کروڑ روپے حاصل کرنے میں مدد کی

اسلام کے سلسلے میں عدالتوں نے کہا ہے کہ ایک سے زیادہ بیویاں رکھنا مذہب کا لازمی حصہ نہیں ہے۔ بیویوں کی تعداد کو محدود کرنے والا قانون مذہب پر عمل کرنے کے حق میں مداخلت نہیں کرتا ہے

آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے مہنگی سبزیوں پر میاں مسلم برادری کے لئے ایک متنازعہ تبصرہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں میاں مسلم سبزی فروشوں کو شہر سے باہر نکال دوں گا۔

ایک طرف یکساں سول کوڈ پر بحث ہو رہی ہے اور دوسری طرف آسام حکومت کثرت ازدواج پر پابندی لگانے کی تیاری کر رہی ہے۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کثرت ازدواج کو روکنے کے لیے اگلے اسمبلی اجلاس میں ایک بل لائے گی

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے  ٗ فرٹیلائزر جہاد ْ کے نام سے ایک نیا فقرہ تیار کیا ہے، جس کا بظاہر مقصد ریاست کی بنگالی مسلمانوں کی آبادی پر نشانہ لگانا ہے۔ آسام  کو کھروپیٹیا اور دلگاؤں میں رہنے والی ایک بڑی آبادی سے "کیمیائی اور حیاتیاتی حملے" کا خطرہ ہے۔