Bharat Express

Himanta Biswa Sarma

ایک پروگرام کے موقع پر، ہمنتا بسوا سرما نے کہا، "ہم نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تحقیقات کرے گی اور انہیں (راہل گاندھی) لوک سبھا انتخابات کے بعد گرفتار کیا جائے گا۔لوک سبھا انتخابات چند مہینوں میں ہونے والے ہیں۔

جو بھی آسام کے وزیراعلیٰ کہتے ہیں اجمل آرڈر لے کر ایک منٹ میں کردیتے ہیں ۔انتخاب میں ان کی مدد کرتے ہیں  اور جو بھی آپ کے سی ایم چاہتے ہیں بدرالدین اجمل اس کو فوراً کرتے ہیں ۔اس لئے یہاں کانگریس  صرف بی جے پی  ہی نہیں بلکہ اس کی بی ٹیم کے خلاف بھی لڑ رہی ہے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بھارت جوڑو نیائے یاترا نکال رہے ہیں۔ انہیں آسام کے گوہاٹی میں انٹری نہیں ملی ہے، جس کے بعد کانگریس کارکنان نے ہنگامہ کیا۔ آسام کے وزیراعلیی ہیمنت بسوا سرما نے راہل گاندھی کے خلاف معاملہ درج کرنے کا حکم دیا۔ اس پر راہل گاندھی نے پلٹ وار کیا ہے۔

ایودھیا میں اس جگہ پر ایک عظیم الشان رام مندر تعمیر کیا جا رہا ہے جہاں 1992 میں اس کے انہدام سے قبل متنازعہ ڈھانچہ کھڑا تھا۔ 16ویں صدی کا متنازعہ ڈھانچہ ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان صدیوں پرانے تنازعہ کا مرکز تھا۔ ہندوؤں کا ماننا ہے کہ یہ جگہ بھگوان رام کی جائے پیدائش ہے۔

"ہمنتا بسوا سرما نے سوشل میڈیا پر لکھا کے مجھے یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ آسام حکومت راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی کو ریاست کے اعلیٰ ترین اعزاز آسام ویبھو سے نوازے گی۔"

ایک قانونی فریم ورک کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا  تھا کہ ملک دوہرے قوانین کے ساتھ نہیں چل سکتا۔ ان کا خیال ہے کہ یو سی سی آئین کے بنیادی اصولوں اور نظریات کے مطابق ہے۔

یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (ULFA) کے مذاکرات کے حامی دھڑے نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں جمعہ (29 دسمبر) کو مرکز اور آسام حکومت کے ساتھ ایک سہ فریقی مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ اسے امن معاہدہ کہا جا رہا ہے۔وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس موقع پر کہاکہ آسام اور پورے شمال مشرق کو طویل عرصے سے تشدد کا سامنا ہے۔

ہیمنت بسوا سرما نے اپنے میڈیکل کالجوں کے دورہ پراے آئی یوڈی ایف اور کانگریس پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے مسلمانوں کے ووٹ لئے، مگران کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا۔

راہل گاندھی پر اپنا حملہ جاری رکھتے ہوئے آسام کے وزیر اعلیٰ نے کہا، "اگر آپ صرف محبت کی بات کریں تو یہ سمجھ میں آتا ہے، لیکن اگر اس میں کوئی دکان آ رہی ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ یہ منافع کے لیے ہے۔ اور یہ منافع ووٹ کے سوا کچھ نہیں ہے۔" "

ہمانتا سرما نے کہا، "انہیں (کانگریس) جو نشہ ہے، سنسر شپ لگانا، میڈیا کا بائیکاٹ کرنا، اس کی تاریخ 1975 سے شروع ہوتی ہے۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ یہ (اینکرز کا بائیکاٹ) ان کی ریہرسل ہے۔ ہندوستان میں اگر کانگریس کی حکومت آئی تو ، یہ میڈیا پر سنسرشپ نافذ کرے گی ۔"