Bharat Express DD Free Dish

Modi in Kaziranga: پی ایم مودی صبح سویرے کازیرانگا پارک پہنچے، جنگل سفاری کے دوران ہاتھی پر ہوئے سوار ، کلک کی تصاویر

پی ایم کے لیے ہاتھی اور جیپ دونوں پر سوار ہونے کے انتظامات کیے گئے تھے۔ پی ایم مودی نے ہاتھی پر بیٹھ کر جنگل کا دورہ کرنے کا انتخاب کیا۔ کچھ دیر ہاتھی پر سوار رہنے کے بعد پی ایم جیپ پر جنگل کے اندرگئے۔

پی ایم مودی صبح سویرے کازیرانگا پارک پہنچے، جنگل سفاری کے دوران ہاتھی پر ہوئے سوار ، کلک کی تصاویر

وزیر اعظم نریندر مودی آسام اور اروناچل پردیش کے 2 روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ 18 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم نے ہفتہ کی صبح کازیرانگا نیشنل پارک میں جنگل سفاری کا لطف اٹھایا۔ صبح جنگل سفاری کے لیے گئے۔ پی ایم کے لیے ہاتھی اور جیپ دونوں پر سوار ہونے کے انتظامات کیے گئے تھے۔ پی ایم مودی نے ہاتھی پر بیٹھ کر جنگل کا دورہ کرنے کا انتخاب کیا۔ کچھ دیر ہاتھی پر سوار رہنے کے بعد پی ایم جیپ پر جنگل کے اندرگئے۔ پی ایم تقریباً دو گھنٹے تک یہاں رہے۔
Image

۔ اس سے پہلے پی ایم جمعہ کو تیز پور پہنچے تھے۔ یہاں آسام کی وزیر اعلی ہیمنت بسوا سرما نے ان کا استقبال کیا۔

جنگل سفاری کے دوران وزیر اعظم کے ساتھ پارک کی ڈائریکٹر سونالی گھوش اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ پی ایم مودی آج دوپہر جورہاٹ میں آہوم جنرل لچیت بورفکن کے 125 فٹ  بلند اسٹیچو  آف ویلور کا  افتتاح کریں گے۔

پی ایم مودی آسام کو دیں گے تحفہ

قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی آسام کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران تقریباً 18,000 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہاں وہ ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔

بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read