Bharat Express

Haryana Police

رپورٹ کے مطابق، متاثرہ نے بتایا کہ ملزمین نے اسے ایک دوسرے شخص کو بیچ دیا اوراس نے بھی اس کی آبروریزی کی۔ اس معاملے میں حسن پورتھانے کے سب انسپکٹرسمیت 7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Nuh Violence: ہریانہ کے وزیرداخلہ اوروزیرصحت انل وج نے نوح تشدد سے متعلق فیروزپور جھرکا کے کانگریس رکن اسمبلی انجینئر مامن خان پرسنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ انل وج نے کہا کہ ابھی تک کوئی پوچھ گچھ میں یہ سامنے آیا ہے کہ یہ سارا کام کانگریس نے کیا ہے۔

Nuh Brij Mandal Yatra: ہریانہ کے نوح میں شوبھا یاترا کی وارننگ کے بعد ہرموڑپرپولس تعینات کردی گئی ہے۔ اس سفرسے پہلے گروگرام کی ایک کچی بستی میں کچھ وارننگ والے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔

وشو ہندو پریشد ہریانہ کے نوح میں اپنی برج منڈل شوبھا یاترا مکمل کر رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پولیس نے اس کی اجازت نہیں دی ہے۔ حالانکہ پولیس انتظامیہ نے ضلع میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے ہیں۔

۔ نوح کے رہائشی امت گرجر نے کہا کہ انہیں 'شوبھا یاترا' کے انعقاد پر کوئی اعتراض نہیں ہے، لیکن اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ یاترا کے دوران ایسے نعرے نہ لگائے جائیں جس سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچے۔

ادھر ریاست کے وزیر اعلیٰ منوہر لال نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برج منڈل یاترا کی اجازت نہیں دی گئی ہے، لیکن یہ ساون کا مہینہ ہے، اس لیے ہر کسی کا عقیدہ ہے، اس لیے مندروں میں جلابھیشیک کی اجازت ہوگی۔

دہلی کے جامعہ نگرعلاقے میں واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ میں نوح تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ جامعہ کے طلبا کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔

ہریانہ کے نوح میں گزشتہ 31 جولائی کو وشو ہندو پریشد کی یاترا کے دوران فرقہ وارانہ تشدد ہوا تھا۔ اس تشدد میں دو ہوم گارڈ جوان اورایک مسجد کے نوجوان امام سمیت 6 افراد کی جان چلی گئی تھی۔

ہریانہ کے نوح ضلع میں دہلی ممبئی ایکسپریس وے پر نگینہ علاقے کے امری گاؤں کے پاس خطرناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں ایک ڈیژل ٹینکر نے رالس رائس کارکو ٹکرماردی۔

دہلی-ممبئی ہائی وے پر نگینہ تھانہ علاقے میں ایک تیز رفتار رولس رائس کار ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ جس میں ٹینکر بے قابو ہو کر الٹ گیا۔ ٹینکر الٹنے سے ڈرائیور اور کلینر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔