Bharat Express

Haryana Police

پولیس کے مطابق دویہ کی لاش پنجاب میں ایک نہر میں پھینکی گئی تھی۔ لاش بہہ کر ہریانہ کی اس نہر میں آ گئی۔ پولیس نے لاش کی تلاش کے لیے پنجاب سے ہریانہ تک کے علاقے میں تلاشی لی جس کے بعد ہی ٹوہنا کی نہر سے لاش برآمد ہوئی۔

ماڈل دویا پاہوجا قتل کیس میں کرائم برانچ کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ قتل سانحہ میں بلرام گل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرو گرام اے سی پی کرائم ورون دہیا نے جانکاری دی۔

فریدآباد کے گئورکشک بٹو بجرنگی کے بھائی کی علاج کے دوران موت ہوگئی ہے۔ بٹو کے بھائی نے دعویٰ کیا تھا کہ کچھ لوگوں نے جلنے والی چیز ڈال کر اس کو آگ لگا دی تھی، جس کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہیں پولیس نے اس معاملے کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی کی تشکیل کی تھی۔

پولیس کے مطابق اس واقعے میں تین خواتین زخمی ہوئی ہیں، جنہیں علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

Haryana Yamuna Nagar Hooch Tragedy: لوگوں کا کہنا ہے کہ گاوں سے ہی شراب خریدی گئی تھی۔ شراب پینے کے بعد کچھ لوگوں کو خون کی الٹی ہونے لگی اورآنکھوں کی روشنی چلی گئی۔ آناً فاناً میں سبھی کو اسپتال لے جایا گیا۔ ایک شخص کی موت راستے میں ہی ہوگئی۔

ملزمین کو صدرجمعیۃ علماء ہند مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر قانونی امداد فراہم کی گئی تھی۔ اس سے قبل بھی جمعیۃ علماء ہند کے توسط سے 9 ملزمین کی ضمانت منظور ہوئی تھی۔ متذکرہ ملزمین کی ضمانت عرضداشتیں ایڈوکیٹ شوکت علی اورایڈوکیٹ ناجد خان نے داخل کی تھی۔

four women gangraped in Panipat: جانچ کے لئے متلوڈا تھانہ انچارج انسپکٹر وجے کمار پہنچے۔ بعد میں ڈی ایس پی کرشن کمار نے بھی ملزمین کے خلاف ثبوت جمع کئے۔ پولیس نے خواتین کا پانی پت کے سول اسپتال سے میڈیکل کروایا ہے۔

Nuh Violence News: نوح تشدد معاملے میں جھرکا رکن اسمبلی مامن خان کو جمعہ کے روز ایس آئی ٹی کی ٹیم نے راجستھان سے گرفتار کرکے نوح ضلع کورٹ میں پیش کیا تھا۔ وہیں آج پھر مامن خان کی عدالت میں پیشی ہوئی۔

راجستھان کے بھرت پور ضلع کے گھاٹ میکا گاؤں کے باشندہ جنید عرف جونا (35 سال) اورناصر(25 سال) کا مبینہ طور پراغوا کرلیا گیا تھا اوران کی لاش ہریانہ کے بھوانی کے لوہارو میں ایک جلی ہوئی کارمیں ملی تھی۔

رپورٹ کے مطابق، متاثرہ نے بتایا کہ ملزمین نے اسے ایک دوسرے شخص کو بیچ دیا اوراس نے بھی اس کی آبروریزی کی۔ اس معاملے میں حسن پورتھانے کے سب انسپکٹرسمیت 7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔