Bharat Express

Haryana Assembly Election 2024

وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ سینی نے کہا، "ہمیں عوام کا آشیرواد مل رہا ہے۔ ہریانہ میں کمل کا پھول کھل رہا ہے۔ ہم نے کانگریس کی خاندانی سیاست کا خاتمہ کر دیا ہے۔

بجرنگ پونیا کے ساتھ ان کی اہلیہ سنگیتا پھوگٹ بھی ووٹ ڈالنے پہنچیں۔ اے این آئی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ایک پہلوان اور کسان کی بیٹی کے طور پر ووٹ دیا ہے۔ ہم نے اس تبدیلی کو ووٹ دیا ہے جو ہم چاہتے ہیں۔

ہریانہ اسمبلی الیکشن کی آج ووٹنگ چل رہی ہے۔ اس دوران کماری شیلجا ووٹ ڈالنے پہنچی۔ کماری شیلجا نے بی جے پی پرحملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اتنی کمزور ہوگئی ہے کہ وہ لیڈرتلاش کررہی ہے، لیکن کانگریس پارٹی اپنی حکمت عملی پراپنی قیادت میں مضبوط ہے۔

ہریانہ میں ووٹنگ کے درمیان بی جے پی نے چارلیڈران کو پارٹی سے نکالا ہے، جس میں ساوتری جندل کا نام بھی شامل ہے۔

ہریانہ میں کل 90 اسمبلی سیٹیں ہیں۔ یہاں پرکسی بھی پارٹی کو اکثریت کے لئے 46 سیٹوں کی ضرورت ہوگی۔ یہاں پر 10 سالوں سے بی جے پی کی حکومت ہے۔ اس الیکشن میں کانگریس-بی جے پی میں سخت مقابلہ ہے۔

کانگریس میں گروپ بازی کی خبروں کے درمیان پارٹی کے لیڈرکماری شیلجا نے کہا ہے کہ ہریانہ میں اگرکانگریس کی جیت ہوتی ہے تو وزیراعلیٰ کا فیصلہ ہائی کمان کرے گا۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ کماری شیلجا پہلے بھی کہہ رہی ہیں کہ چیف منسٹر کے چہرے کے بارے میں ہائی کمان کا حتمی فیصلہ قبول کیا جائے گا۔ وہ فیصلہ کریں گے کہ کس کو کیا ذمہ داری سونپی جائے؟

 وزیراعظم نریندر مودی نے ہریانہ اسمبلی الیکشن کی تشہیر کے آخری دن ایکس پر یکے بعد دیگرے 6 پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہریانہ کے لوگ دیکھ رہے ہیں کہ کیسے کانگریس کے لیڈران آپس میں لڑ رہے ہیں۔ یہ حال تب ہے، جب یہ اپوزیشن میں ہیں۔ ہریانہ کے لوگوں کو اس بات سے بھی چوٹ پہنچ رہی ہے کہ دہلی اور ہریانہ میں بیٹھے دو خاص پریواروں کے اشارے  پر پورے ہریانہ کی توہین ہو رہی ہے۔

ہریانہ میں اسمبلی الیکشن کی تشہیرکا آج آخری دن ہے۔ کانگریس، بی جے پی اوردیگرسبھی پارٹیوں نے اپنی اپنی طاقت جھونک دی ہے۔ نوح میں تشہیرکے دوران کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اوربھوپیندرسنگھ ہڈا نے بی جے پی کوروزگارکے موضوع پرگھیرا۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ کماری شیلجا نے پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ ملاقات نصف گھنٹے تک چلی۔ ہریانہ میں انتخابی تشہیرختم ہونے سے پہلے کماری شیلجا اورسونیا گاندھی کی ملاقات اہم مانی جا رہی ہے۔