Bharat Express

hajj 2023

حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں نے بتایا کہ حج کے مقدس سفر سے واپسی کے بعد خواتین حاجیوں نے اپنا تجربہ شیئرکیا۔ ساتھ ہی انہوں نے مرکزی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

من کی بات میں مجھے اس بار کافی تعداد میں ایسے بھی خطوط ملے ہیں جو من کو بہت سکون دیتے ہیں ۔ یہ خطوط ان مسلم خواتین نے لکھی ہیں جو حال ہی میں سفر حج سے واپس لوٹی ہیں ۔ ان کا یہ سفر کئی حوالوں سے بہت خاص ہے۔ یہ وہ خواتین ہیں ، جنہوں نے سفر حج کیا ،وہ بھی بغیر کسی مرد معاون کے یا بغیر کسی محرم کے۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام مقدس حج بیت اللہ کی ادائیگی کے لئے جانے والے عازمین حج کی واپسی کا عمل مکمل ہونے کے بعد دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے اختتامی تقریب کا انعقاد دہلی کے ایروسٹی واقع لیمن ٹری ہوٹل میں کیا گیا، جس میں بطور مہمان خصوصی مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور جان برملا نے شرکت کی۔

حج 2023 کے اختتام پر منعقدہ تقریب کا دہلی حج کمیٹی کے اراکین بی جے پی رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر، عام آدمی پارٹی کے ار اکین اسمبلی عبدالرحمان، حاجی یونس اور کانگریس کونسلر نازیہ دانش نے بائیکاٹ کر دیا۔ جبکہ پورے پروگرام میں دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے مورچہ سنبھال رکھا تھا۔

مملکت سعودی عربیہ کی دعوت پر حج بیت اللہ کے لئے تشریف لے گئے ہندوستانی عازمین نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سیلاب جیسے ہجوم کو کنٹرول کرنا کسی معجزہ سے کم نہیں ہے۔

حجاج جمرات میں رمی کرنے کے بعد قربانی کرتے ہیں، جس کے مکمل ہو جانے کے بعد بال منڈوانے کے بعد احرام کھول دیا جاتا ہے۔

خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد کا کہنا تھا کہ اے ایمان والو، دنیا اور آخرت کے معاملات میں اللہ کے حکم کو پورا کرو، اللہ تعالی نے تفرقہ ڈالنے سے منع کیا ہے، توحید کی دعوت تمام نبیوں میں مشترک رہی، اللہ ایک ہے اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اللہ کے سوا تمام چیزوں کو ختم ہو جانا ہے۔

حج کے رکن اعظم ’وقوف عرفات‘ کی ادائیگی کے لئے 25 لاکھ کے قریب فرزندان اسلام میدان عرفات میں جمع ہو گئے ہیں، جہاں وہ مسجد نمرہ میں عبادت کے ساتھ ساتھ عرفات کے میدان میں خطبہ حج بھی سنیں گے۔

خاندان نے واضح طور پر اس بات سے انکار کیا کہ ان کے خاندان کا رکن  سعودی عرب میں ہے یا اس سلسلے میں بیرون ملک ہے۔ گرفتار عازمین حج کے بیٹے نے ہندوستانی سفارتخانے کو خط میں لکھا کہ ہمارے والد ایک سرکاری ملازم ہیں۔

عدالت عظمیٰ نے مرکزی حکومت کی طرف سے 17 پرائیویٹ حج آپریٹروں کو نااہل قرار دینے کے معاملے پر آج اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ اس فیصلے میں سپریم کورٹ نے 17 پرائیویٹ حج آپریٹرز کو فی الحال راحت دے دی ہے۔