Bharat Express

Hajj Yatra 2023: مرکزی حکومت نے جن 17 پرائیویٹ حج آپریٹروں کو نااہل قراردیا تھا،عدالت سے ان آپریٹروں کو ملی بڑی راحت

عدالت عظمیٰ نے مرکزی حکومت کی طرف سے 17 پرائیویٹ حج آپریٹروں کو نااہل قرار دینے کے معاملے پر آج اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ اس فیصلے میں سپریم کورٹ نے 17 پرائیویٹ حج آپریٹرز کو فی الحال راحت دے دی ہے۔

Hajj Yatra 2023: مرکزی سرکار کی طرف سے جن پرائیوٹ حج آپریٹروں کو نااہل قرار دیا گیا تھا اور انہیں عازمین کو لے جانے سے محروم کردیا تھا ان آپریٹروں کو آج سپریم کورٹ سے  بڑی راحت ملی  ہے۔ دراصل  عدالت عظمیٰ نے مرکزی حکومت کی طرف سے 17 پرائیویٹ حج آپریٹروں کو نااہل قرار دینے کے معاملے پر آج اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ اس فیصلے میں سپریم کورٹ نے 17 پرائیویٹ حج آپریٹرز کو فی الحال راحت دے دی ہے۔ سپریم کورٹ نے 1200 عازمین حج کو حج پر جانے کی اجازت دے دی ہے، عدالت نے کہا کہ عازمین حج کی واپسی تک پرائیویٹ حج آپریٹروں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے،اس پورے معاملے میں  سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ اس مسئلے پر  دہلی ہائی کورٹ  سات جولائی کو میں سماعت ہونی ہے ۔ اس لئے مرکزی حکومت  سے سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ   اپنا موقف ہائیکورٹ میں پیش کرے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے اے ایس جی سنجے جین نے کہا کہ جو حج آپریٹرز معیار پر پورا نہیں اترتے ہیں، اگر ان کے ساتھ عازمین حج کو بھیجا جائے تو انہیں سعودی عرب میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔سنجے جین نے کہا کہ ہم عازمین حج کو کسی بھی طرح متاثر نہیں کرنا چاہتے، انہیں اپنی جیب سے کوئی اضافی خرچ نہیں کرنا پڑے گا۔ انہیں دوسری این جی اوز کے ذریعے حج پر جانے کی اجازت دی جائے۔

 اس پورے معاملے پر سپریم کورٹ نے مرکز کے دلائل کو بہت زیادہ اہم قرار نہ دیتے ہوئے پرائیوٹ ٹور آپریٹرز کے حق میں عارضی فیصلہ سنایا اور کہا کہ وہ اپنے ساتھ 1200 عازمین کو لے جاسکتے ہیں اور ایسا کرنے پر ان آپریٹرز کے خلاف کوئی بھی کاروائی نہیں ہوگی۔ عدالت سے راحت ملنے کے بعد پرائیوٹ ٹورآپریٹز کافی خوش ہیں چونکہ  دہلی ہائیکورٹ میں سماعت تک حج2023 کا معاملہ قریب قریب ختم ہوجائے گا اور اس کے بعد آئندہ سال کیلئے الگ سے قانونی چارہ جوئی اور تیاری کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read