بغیر محرم کے سفر حج سے واپس آنے والی خواتین نے دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن سے ملاقات کی۔
حج 2023 کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ تمام عازمین حج اپنے اپنے وطن لوٹ چکے ہیں۔ ہندوستانی عازمین حج بھی وطن لوٹ آئے ہیں۔ اس بارہندوستان سے بغیرمحرم کے بھی خواتین عازمین سفرحج پرگئے تھے، وہ بھی ہندوستان واپس لوٹ آئی ہیں۔ اسی سلسلے میں آج دہلی حج کمیٹی کے دفتر میں خواتین عازمین حج نے دہلی حج کمیٹی کی فعال چیئرپرسن کوثرجہاں سے ملاقات کی۔
حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں نے اپنے پریس کو جاری کئے گئے بیان میں بتایا کہ عازمین حج نے مقدس سفرسے واپسی کے بعد اپنا تجربہ شیئرکیا۔ ساتھ ہی انہوں نے مرکزی حکومت اوروزیراعظم نریندر مودی کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہون نے بغیرمحرم کے سفرحج پر جانے کے سعودی عرب کے فیصلے کا دل کھول کر استقبال کیا تھا اوراس کی بدولت حج 2023 پر بڑی تعداد میں ہندوستان سے خواتین حج کے مقدس سفرسے لوٹی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

