Bharat Express

Gyanvapi Masjid Case

فرخ آباد کے رشید آباد واقع سینکڑوں سال پرانے رشید میاں کے مقبرے کو شیو مندر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے عدالت میں عرضی داخل کی گئی ہے۔ عدالت کے حکم پر اس مقبرے کا سروے کیا گیا ہے۔

منگل کو تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والی سماعت میں مسجد کی انتظامی کمیٹی کے وکیل سید فرمان احمد نقوی نے سب سے پہلے اپنے دلائل پیش کئے۔ انہوں نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک بحث کی۔ اپنی بحث کے دوران انہوں نے ڈسٹرکٹ جج کے فیصلے پر سوالات اٹھائے۔

مولانا توقیر رضا نے گیانواپی کیس کے حوالے سے بھی کئی سنگین الزامات لگائے ہیں۔ الزام لگاتے ہوئے انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ گیانواپی مسجد پر طاقت کے ذریعے قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

جماعت اسلامی ہند کا کہنا ہے کہ گیان واپی مسجد معاملے میں کورٹ کی یہ دلیل قطعی غلط ہے اورنا واقفیت کی بنیاد پردی گئی ہے۔ سچائی تویہ ہے کہ تہہ  خانے میں کبھی کوئی پوجا ہوئی ہی نہیں اورنہ ہی اس کا کوئی ثبوت ہے۔

گیان واپی مسجد مینجمنٹ کمیٹی نے جمعرات کو سپریم کورٹ سے رجوع کیاتھا اور ضلع عدالت کے حکم کو چیلنج کیا اور فوری سماعت کا مطالبہ کیا۔ لیکن سپریم کورٹ نے کمیٹی کو الہ آباد ہائی کورٹ جانے کو کہا۔اس کے بعد فریق جب ہائی کورٹ پہنچا تو وہاں بھی عدالت نے فوری روک لگانے سے انکار کردیا۔

وارانسی کے گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں ویاس جی کو پوجا کی اجازت دیئے جانے مسلم فریق نے سخت ناراضگی ظاہر کی ہے اورعدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ پر عدالت کے فیصلے سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بورڈ نے جمعہ کے روز منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ گیان واپی میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس سے ہمیں صدمہ پہنچا ہے۔

الہ آباد ہائی کورٹ میں جمعہ کے روز گیان واپی معاملے میں سماعت ہوئی۔ سماعت کے بعد عدالت نے یوپی حکومت کو وارانسی میں مناسب سیکورٹی مہیا کرانے کا حکم دیا ہے۔

انجمن انتظامات مسجد کمیٹی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کے دن اپنی دکانیں اور کاروبار بند رکھیں اور خصوصی "جمعہ" کی نماز ادا کریں۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری عبدالبتین نعمانی نے ایک اپیل میں کہا، 'وارنسی کے ضلع جج کے فیصلے کی بنیاد پر گیان واپی مسجد کے جنوبی تہہ خانے (ویاس تہہ خانے) میں پوجا شروع ہو گئی ہے۔

گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا کا اختیار دیئے جانے کے انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی نے بند کا اعلان کیا ہے۔ بند کے اعلان سے پولیس انتظامیہ محتاط ہے۔ عدالت کے حکم کے بعد سے شہر میں پولیس فورس بڑھا دی گئی ہے۔