Bharat Express

Gyanvapi Masjid Case ASI Survey

بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ہرناتھ سنگھ یادو نے میڈیا سے بات چیت میں یوگی آدتیہ ناتھ کے گیان واپی مسجد سے متعلق دیئے گئے بیان کی بھی حمایت کی۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے گیان واپی پر یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان سے متعلق کہا کہ یہ آئین کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ ہائی کورٹ میں ہے، اس کے باوجود وزیراعلیٰ اس پربیان دے رہے ہیں۔

گیانواپی کے اے ایس آئی سروے کو لے کر اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اگر گیانواپی کو مسجد کہا جائے گا تو اس پر تنازعہ پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مسلم فریق سے تاریخی غلطی ہوئی ہے، میرے خیال میں یہ تجویز مسلم کمیونٹی کی طرف سے آنی چاہیے۔

وارانسی واقع گیان واپی مسجد احاطے کے اے ایس آئی سروے پر لگی روک کو الہ آباد ہائی کورٹ نے کل برقرار رکھا تھا۔ آج اس پر دوبارہ سماعت ہوئی، لیکن عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے اور اب تین اگست کو فیصلہ آئے گا۔

گیان واپی احاطے کے اے ایس آئی سروے پر لگی روک کو الہ آباد ہائی کورٹ نے بڑھا دیا ہے۔ مسجد احاطے کے اے ایس آئی سروے پر سپریم کورٹ کی روک کا حکم آج شام 5 بجے تک مؤثر تھا۔

Gyanvapi Masjid Case News: گیان واپی معاملے میں ہندو فریق کی نمائندگی کر رہے وکیل سبھاش نندن چترویدی نے کہا کہ عدالت نے اے ایس آئی سروے کے لئے ہماری درخواست قبول کرلی گئی ہے۔

گیان واپی احاطے کا اے ایس آئی سروے کرانے کے ہندو فریق کے مطالبے پر ضلع جج ڈاکٹر اجے کرشنا وشویش کی عدالت نے جمعہ کے روزاپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ اس سے قبل عدالت نے 14 جولائی کوسماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔