گیانواپی کیس
گیان واپی احاطے کا اے ایس آئی سروے کرانے کے ہندو فریق کے مطالبے پر ضلع جج ڈاکٹر اجے کرشنا وشویش کی عدالت نے جمعہ کے روزاپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے اے ایس آئی کے سروے کو منظوری دے دی ہے۔ متنازعہ حصے کوچھوڑکر پورے احاطے کی اے ایس آئی سروے کو منظوری ملی ہے۔ حالانکہ اس دوران مسجد میں نمازہوتی رہے گی۔ اس سے قبل عدالت نے 14 جولائی کوسماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ گیان واپی مسجد کے وضوخانہ احاطے کا اے ایس آئی سروے کرانے کی ہندو فریق کے مطالبہ پرضلع جج ڈاکٹراجے کرشن وشویش کی عدالت نے جمعہ کے روزاپنا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے متنازعہ مقام (مسجد کے وضو خانہ اور حوض) کوچھوڑکرباقی جگہ کا سروے کرانے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ مطالبہ 4 خواتین کے ذریعہ کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے گیان واپی مسجد احاطے کے اندر پائے گئے وضوخانہ کا فوارہ (جسے ہندو فریق کی جانب سے شیولنگ کا دعویٰ کیا جا رہا ہے) کے سائنسی سروے اور کاربن ڈیٹنگ کی اجازت دینے والے الہ آباد ہائی کورٹ کے احکامات پرروک لگائی تھی۔ اس معاملے سے متعلق ایک فریق کا کہنا ہے کہ یہ فوار ہے جبکہ دوسرے فریق کا دعویٰ ہے کہ یہ شیولنگ ہے۔ اب اس احاطے کے سروے سے پتہ لگے گا کہ مسجد کتنی قدیم (پرانی) ہے اور اس میں ہندو فریق کی طرف سے کئے گئے دعووں میں کتنی سچائی ہے۔
Shringar Gauri-Gyanvapi case | Vishnu Shankar Jain, representing the Hindu side in the Gyanvapi mosque case, says, “I have been informed that my application has been approved and the court has directed to conduct an ASI survey of the Gyanvapi mosque complex, excluding the Wazu… pic.twitter.com/Le2C0p1SBF
— ANI (@ANI) July 21, 2023
گیان واپی مسجد معاملے میں ہندو فریق کی نمائندگی کررہے وکیل وشنوشنکر جین نے بتایا کہ عدالت نے اے ایس آئی سروے کا حکم دے دیا ہے۔ وشنوشنکر جین نے کہا کہ میری درخواست منظور کرلی گئی ہے اور عدالت نے وضوخانہ کو چھوڑکر، جسے سیل کردیا گیا ہے۔ گیان واپی مسجد احاطے کا اے ایس آئی سروے کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سروے کی ضلع جج کو 4 اگست کو رپورٹ دی جائے گی۔
#WATCH | Varanasi, UP: Advocate Subhash Nandan Chaturvedi, representing Hindu side in the Gyanvapi case, says, “Our application for the ASI survey has been accepted. It’s a turning point in the case.” pic.twitter.com/8C9j72Eh2B
— ANI (@ANI) July 21, 2023
گیان واپی کے قریب بڑھائی گئی سیکورٹی
گیان واپی مسجد احاطے کے اے ایس آئی سروے سے متعلق وارانسی کورٹ کے فیصلے کے بعد سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس درمیان عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد مسلم فریق نے اعلیٰ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
#WATCH | Gyanvapi case: Vishnu Shankar Jain, representing the Hindu side in the Gyanvapi mosque case, says, “I have been informed that my application has been approved and the court has directed to conduct an ASI survey of the Gyanvapi mosque complex, excluding the Wazu tank… pic.twitter.com/TX4hXzyZ5j
— ANI (@ANI) July 21, 2023
بنارس کی چار خواتین لکشمی دیوی، سیتا ساہو، منجو بیاس اورریکھا پاٹھک نے 16 مئی کو ضلع جج کی عدالت میں عرضی دے کرگہارلگائی تھی کہ وضوخانہ کو چھوڑکرباقی سبھی حصوں کا سائنسی طریقے سے سروے کرایا جائے۔ عدالت میں خواتین کی طرف سے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل وشنوشنکر جین نے سابقہ میں ہوئے عدالتی کمیشن کی رپورٹ پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سروے میں شیولنگ جیسی بناوٹ ملی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔