Bharat Express DD Free Dish

Entertainment

پولیس نے تمام ملزمان سے تقتیش شروع کر دی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ساتھ ساتھ فورینسک رپورٹ کی بنیاد پر تحقیقات جاری ہیں۔ جمع کیے گئے شواہد ملزمان کی شناخت اور واقعے میں ان کی ملوثیت ثابت کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

بگڑی ہوئی شہزادی کا کردار پہلے نرگس کو دیا جانا تھا، لیکن تاریخیں نہ ملنے کے باعث یہ موقع ہاتھ سے نکل گیا۔ اسی دوران محبوب خان کی نظر فرحت پر پڑی۔ ان کی خوبصورتی اور انداز سے متاثر ہو کر محبوب خان نے ان کا نام بدل کر ’نادِرا‘ رکھا

مہما چودھری کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو انہوں نے فلم پردیس سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا، جس نے انہیں راتوں رات اسٹار بنا دیا۔ اس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا، قابل ذکر بات یہ ہےکہ کچھ عرصے کے لیے وہ فلمی دنیا سے دور ہو گئیں۔

وائرل ویڈیو میں دشا پاٹنی اور تلویندر کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے بھیڑ کے درمیان چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں نے کھلے عام ایک ساتھ نظر آ کر اپنے تعلق کو چھپانے کی کوئی کوشش نہیں کی۔ سوشل میڈیا یوزر اس لمحے کو ان کا ’’آفیشل کپل ڈیبیو‘‘ قرار دے رہے ہیں اور ویڈیو پر محبت بھری تبصرے کی بھرمار ہو رہی ہے۔

سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اس گانے کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ماتر بھومی’  کل ریلیز ہو رہا ہے۔ اس اعلان کے مطابق فلم کا مکمل گانا 24 جنوری کو، یعنی یومِ جمہوریہ سے ایک دن قبل، ریلیز کیا جائے گا۔

عامر خان نے یہ بھی بتایا کہ ان کی اور گوری سپریٹ کی ملاقات اچانک ہوئی تھی۔ دونوں رابطے میں رہے اور آہستہ آہستہ یہ رشتہ خود بخود مضبوط ہوتا چلا گیا۔ واضح رہے کہ گوری ایک 6 سالہ بیٹے کی ماں بھی ہیں، جس کا ذکرعامرخان نے پہلے ہی یہ بات واضح کردے تھی۔

اس گانے میں تمنا بھاٹیا کی دلکش ادا اور زبردست ڈانس نے ناظرین کو مسحور کر دیا تھا۔ وقت گزرنے کے باوجود یہ گانا آج بھی لوگوں کی پلے لسٹس میں شامل ہے اور مسلسل سنا جا رہا ہے۔ اب اس مقبول گانے نے یوٹیوب پر ایک بڑا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے 100 کروڑ ویوز مکمل کر لیے ہیں۔

اے آر رحمان نے کہا، ’’شاید پچھلے آٹھ سالوں میں طاقت ان لوگوں کے ہاتھ میں چلی گئی ہے جو تخلیقی نہیں ہیں۔ یہ کسی حد تک فرقہ وارانہ سوچ سے بھی جڑا ہو سکتا ہے، لیکن یہ بات میرے سامنے کھل کر نہیں آئی، بلکہ سرگوشیوں کی صورت میں سننے کو ملی ہے۔‘‘

دشا پاٹنی اس سے قبل ٹائیگر شروف کے ساتھ رشتے میں تھیں، قابل ذکر بات یہ  ہے کہ کئی سالوں کے بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ اگرچہ بریک اپ کی اصل وجہ کبھی سامنے نہیں آئی، لیکن اب تلوِندر کے ساتھ ان کی قربتوں نے ایک بار پھر دشا کی ذاتی زندگی کو خبروں کی زینت بنا دیا ہے۔

بالی ووڈ کے مشہور ایکشن اسٹار سنی دیول کے لیے سال 2026 غیر معمولی طور پر خاص ثابت ہونے جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس سال سنی دیول کی ریکارڈ سات فلمیں تھیٹر اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز ہوں گی، جو ان کے طویل فلمی کریئر میں ایک بڑی واپسی اور مضبوط موجودگی کی علامت ہیں۔