بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کو لے کر خبروں میں ہیں۔ عامر خان اس وقت گوری سپریٹ کے ساتھ رشتے میں ہیں اور انہوں نے اپنے ساٹھویں یومِ پیدائش کے موقع پر اس تعلق کو باضابطہ طور پر سب کے سامنے قبول کیا تھا۔ اس کے بعد سے دونوں کو کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔ اب عامر خان نے پہلی بار کھل کر گوری سپریٹ کے ساتھ اپنے رشتے پر بات کی ہے اور واضح کیا ہے کہ وہ اس تعلق کو لے کر پوری طرح سنجیدہ ہیں۔بالی ووڈ ہنگامہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عامر خان نے کہا کہ گوری سپریٹ اور وہ ایک دوسرے کے لیے نہایت سنجیدہ اور پُرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کمٹڈ ہیں اور پارٹنر کے طور پر زندگی گزار رہے ہیں۔ عامر ْخان کے مطابق ان کے دل میں وہ پہلے ہی گوری سپریٹ کے ساتھ شادی شدہ محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آیا وہ اس رشتے کو قانونی یا رسمی شکل دیں گے یا نہیں، اس بارے میں وہ مستقبل میں فیصلہ کریں گے۔
عامر خان نے یہ بھی بتایا کہ ان کی اور گوری سپریٹ کی ملاقات اچانک ہوئی تھی۔ دونوں رابطے میں رہے اور آہستہ آہستہ یہ رشتہ خود بخود مضبوط ہوتا چلا گیا۔ واضح رہے کہ گوری ایک 6 سالہ بیٹے کی ماں بھی ہیں، جس کا ذکرعامرخان نے پہلے ہی یہ بات واضح کردے تھی۔ اگر عامر خان کی ذاتی زندگی پر نظر ڈالی جائے تو انہوں نے پہلی شادی انیس سو چھیاسی میں رینا دتہ سے کی تھی۔ اس شادی سے ان کے دو بچے ہیں، جن میں بیٹے جنید اور بیٹی ایرا شامل ہیں۔ رینا اور عامر نے دو ہزار دو میں علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
اس کے بعد عامر خان نے دو ہزار پانچ میں فلم ساز کرن راؤ سے شادی کی۔ دونوں نے دو ہزار اکیس میں باہمی رضامندی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ عامر اور کرن کا ایک بیٹا آزاد ہے۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ عامر خان اپنے دونوں سابقہ ازدواجی رشتوں کے باوجود رینا اور کرن کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں۔ ان کی ذاتی اور خاندانی تقریبات میں اکثر دونوں سابقہ اہلیات کی موجودگی دیکھی جاتی ہے۔ کام کے محاذ پر بات کریں تو عامر خان کو آخری بار فلم ستارے زمین پر میں دیکھا گیا تھا، جسے شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی اور فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


