بالی ووڈ اداکارہ مہما چودھری کی بیٹی اریانا چودھری ایک بار پھر اپنے اسٹائل اور انداز کی وجہ سے خبروں میں سرخیوں میں چھائی ہوئیں ہیں ۔ حال ہی میں اریانا کو ایک ایونٹ میں اپنی والدہ مہما چودھری کے ساتھ اسپاٹ کیا گیا، جہاں ان کا ایتھنک لک سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ایونٹ میں اریانا کی دلکش مسکراہٹ اور اعتماد سے بھرپور انداز نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ اریانا چودھری اس موقع پر سبز رنگ کے خوبصورت سوٹ میں نظر آئیں۔ انہوں نے اپنے لُک کو نفیس نیکلس اور بالیوں کے ساتھ مکمل کیا، جبکہ کرلی ہیئر اسٹائل نے ان کے حسن میں مزید اضافہ کر دیا۔ ایونٹ کے دوران اریانا نے میڈیا فوٹوگرافروں کو اسٹائلش پوز دیے، ہاتھ ہلا کر ہیلوکیا اور کیوٹ مسکراہٹ کے ساتھ کیمروں کا سامنا کیا۔ ان کے یہ قاتلانہ پوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئے ہیں اور صارفین انہیں کسی ابھرتی ہوئی اداکارہ سے کم نہیں بتا رہے۔
View this post on Instagram
دوسری جانب مہماچودھری بھی اس ایونٹ میں نہایت باوقار انداز میں نظر آئیں۔ انہوں نے کریم رنگ کی ساڑھی کے ساتھ جیکٹ کی جوڑی بنائی اور منیمل جیولری کا انتخاب کیا۔ ماں بیٹی کی اس خوبصورت جوڑی کو دیکھ کر فینز تعریفیں کرتے نہیں تھک رہے اور سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر خوب پسند کی جا رہی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اریانا چودھری فی الحال اپنی تعلیم مکمل کر رہی ہیں، قابل ذکربات یہ ہےکہ اس کے باوجود وہ لائم لائٹ میں بنی رہتی ہیں۔
View this post on Instagram
ان کی تصاویر اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں وہ فلم نادانیاں کی اسکریننگ کے دوران بھی نظر آئی تھیں، جہاں ان کی تصاویر نے خاصی توجہ حاصل کی۔ اس کے بعد سے اریانا مسلسل خبروں میں چھائی ہوئی ہیں۔ اریانا نے انسٹاگرام پر اپنے اسکول کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا تھا، جس میں وہ ایک پنجابی گانے پر رقص کرتی دکھائی دی تھیں۔ یہ ویڈیو مداحوں کو بے حد پسند آئی تھی۔
View this post on Instagram
اگر مہما چودھری کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو انہوں نے فلم پردیس سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا، جس نے انہیں راتوں رات اسٹار بنا دیا۔ اس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا، قابل ذکر بات یہ ہےکہ کچھ عرصے کے لیے وہ فلمی دنیا سے دور ہو گئیں۔ اب مہِما نے ایک بار پھر زبردست کم بیک کیا ہے۔ انہوں نے 2024 میں فلم دی سگنیچر سے واپسی کی، اس کے بعد وہ کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی اور نادانیاں میں نظر آئیں۔ 2025 میں وہ فلم دُرلبھ پرساد کی دوسری شادی میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


