Bharat Express DD Free Dish

A R Rahman: اے آر رحمان نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں موسیقی کی تخلیق پر موسیقاروں اور ہدایت کاروں کے بجائے کمپنیوں کا کنٹرول

اے آر رحمان نے کہا، ’’شاید پچھلے آٹھ سالوں میں طاقت ان لوگوں کے ہاتھ میں چلی گئی ہے جو تخلیقی نہیں ہیں۔ یہ کسی حد تک فرقہ وارانہ سوچ سے بھی جڑا ہو سکتا ہے، لیکن یہ بات میرے سامنے کھل کر نہیں آئی، بلکہ سرگوشیوں کی صورت میں سننے کو ملی ہے۔‘‘

بھارتی موسیقی کے عالمی شہرت یافتہ کمپوزر اے آر رحمان نے بالی وڈ سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ آٹھ برسوں سے انہیں ہندی فلم انڈسٹری سے کوئی بڑا کام نہیں ملا۔ بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں رحمان نے کہا کہ بالی وڈ میں طاقت کا توازن بدل چکا ہے اور اب فیصلے تخلیقی لوگوں کے بجائے کارپوریٹ اداروں اور میوزک لیبلز کے ہاتھ میں چلے گئے ہیں۔اے آر رحمان نے بتایا کہ انہیں بالی وڈ میں اپنی جگہ بنانے میں کئی سال لگے تھے۔ انہوں نے 1991 میں منی رتنم کی فلم ’’روزا‘‘ سے ہندی سنیما میں قدم رکھا اور بعد میں ’’بامبے‘‘، ’’دل سے‘‘ اور ’’رنگیلا‘‘ جیسی فلموں کے ذریعے اپنی الگ پہچان بنائی ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اب حالات بدل چکے ہیں۔ اے آررحمان کے مطابق گزشتہ آٹھ برسوں میں موسیقی کی تخلیق پر موسیقاروں اور ہدایت کاروں کے بجائے کمپنیوں کا کنٹرول بڑھ گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jay Pirabakaran (@jayprints)

انہوں نے کہا، ’’شاید پچھلے آٹھ سالوں میں طاقت ان لوگوں کے ہاتھ میں چلی گئی ہے جو تخلیقی نہیں ہیں۔ یہ کسی حد تک فرقہ وارانہ سوچ سے بھی جڑا ہو سکتا ہے، لیکن یہ بات میرے سامنے کھل کر نہیں آئی، بلکہ سرگوشیوں کی صورت میں سننے کو ملی ہے۔‘‘اے آررحمان نے یہ بھی واضح کیا کہ اس صورتحال نے ان کے وقار یا تخلیقی سکون کو متاثر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود کام کی تلاش میں نہیں نکلتے، بلکہ چاہتے ہیں کہ کام خود ان تک آئے۔ ان کے مطابق بعض اوقات فلم ساز انہیں منتخب کرتے ہیں، لیکن بعد میں میوزک کمپنیاں اپنے کمپوزرز کو ترجیح دے دیتی ہیں۔ اے آررحمان نے کہا کہ انہیں اس بات کا کوئی افسوس نہیں، کیونکہ اب ان کے پاس خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ہے۔

اے آر رحمان کے اس بیان پر معروف نغمہ نگار جاوید اختر نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ذاتی طور پر کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا۔ ان کے مطابق لوگ شاید یہ سمجھتے ہوں کہ رحمان مغرب میں زیادہ مصروف رہتے ہیں یا شوز میں وقت دیتے ہیں، اس لیے فلم ساز ان کے پاس جانے میں ہچکچاتے ہوں۔ جاوید اختر نے کہا کہ اے آررحمان اتنی بڑی شخصیت ہیں کہ چھوٹے پروڈیوسرز خود کو ان کے قابل نہیں سمجھتے۔ادھر مشہور گلوکار شان نے بھی رحمان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موسیقی کی دنیا میں کوئی فرقہ وارانہ پہلو نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کام نہ ملنا ایک عام بات ہے اور اسے ذاتی طور پر نہیں لینا چاہیے۔ شان کے مطابق ہر شخص کی اپنی پسند اور سوچ ہوتی ہے اور اصل توجہ اچھا کام اور اچھا موسیقی تخلیق کرنے پر ہونی چاہیے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read