Shehzad Poonawalla: ’رائز اینڈ فال 2‘ کے فاتح بنے شہزاد پونا والا، جیتی 35 لاکھ روپے کی انعامی رقم
’رائز اینڈ فال 2‘ میں کامیڈین ہرش گجرال نے اپنی مزاحیہ اداکاری سے خوب رنگ جمایا۔ شو میں پہنچ کر انہوں نے اسٹیج پر ایک ایک کرکے تمام شرکاء کی کھنچائی کی۔ اتنا ہی نہیں، انہوں نے شو کے میزبان ویریندر سہواگ کو بھی نہیں بخشا اور اپنے دلچسپ انداز میں ان کا بھی مذاق اڑایا۔ہرش کے چٹکلوں اور مزاحیہ جملوں کو سن کر وہاں موجود لوگ اپنی ہنسی نہیں روک سکے۔
Prayagraj Film Festival 2026: سنگم نگری میں سنیما کا میلہ، 30 اکتوبر سے پریاگ راج فلم فیسٹیول کا آغاز، نوجوان فنکاروں کو ملے گا پلیٹ فارم
منتظمین کے مطابق، اچھی فلم بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ انسانی احساسات اور اصل تخلیقی سوچ بھی ضروری ہیں۔ انہیں امید ہے کہ یہ فیسٹیول پریاگ راج میں سنیما اور دیگر تخلیقی سرگرمیوں کو نئی رفتار دے گا۔منتظمین نے میڈیا سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس پہل کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے میں تعاون کرے، تاکہ نوجوانوں اور مقامی فنکاروں کو اس پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھانے کا موقع مل سکے۔
Itlu Arjuna Movie: ناگارجن کی فلم ’اِٹلو ارجنا‘ کی ریلیز ملتوی، انیش اور انسوَرَا راجن کی فلم کی نئی تاریخ کا جلد ہوگا اعلان
فلمی صنعت سے وابستہ ذرائع کے مطابق، انیش فلم میں ایک ایسے نوجوان کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جسے سننے اور بولنے میں دشواری ہوتی ہے۔ تاہم، فلم سازوں نے ابھی تک اس کردار سے متعلق مکمل تفصیلات سامنے نہیں رکھی ہیں۔
Tiger Shroff Shooting Incident: ٹائیگر شراف کی گاڑی پر فائرنگ معاملہ 25 :ہزار روپے میں خریدی تھی واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور تکنیکی جانچ کی مدد سے ملزمین کے راستے کا پتہ لگایا۔ جانچ کے مطابق، ملزمین اندھیری علاقے میں موٹر سائیکل چھوڑنے کے بعد ٹرین سے آگے روانہ ہوئے تھے۔ممبئی پولیس سے ملی اطلاع کی بنیاد پر راجستھان کی کوٹا پولیس نے تینوں ملزمین کو ریلوے اسٹیشن پر ٹرین سے حراست میں لیا۔
Aman Gandhi’s journey on ‘Bigg Boss 20’ comes to an end: بگ باس 20 سے امن گاندھی کا سفر ختم، کم ووٹ ملنے پر گھر سے ہوئے ایویکٹ
اس سے قبل وائلڈ کارڈ انٹری کرنے والے نکول دُل کو بھی بگ باس کے گھر سے باہر ہونا پڑا تھا۔ دراصل گھر میں نکول اور گُلّو کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی تھی۔ شو کے قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پروگرام بنانے والوں نے نکول دُل کو گھر سے بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Bollywood Actor Imran Khan: اداکار عمران خان سمیت 400 سے زائد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج، ممبئی میں احتجاج کے دوران لیے گئے تھے حراست میں
پولیس وین میں بیٹھنے سے پہلے عمران خان نے احتجاج میں شرکت کی وجہ بھی واضح کی تھی۔ انہوں نے کہا، ’’میرا کوئی مطالبہ نہیں ہے۔ میری ایسی کوئی حیثیت نہیں کہ میں لوگوں سے کچھ مانگوں۔ میں کسی تنظیم کا حصہ بھی نہیں ہوں، اس لیے کسی کی نمائندگی کرتے ہوئے بات نہیں کر رہا ہوں۔‘‘اداکار کے اس بیان سے واضح ہوا کہ وہ کسی تنظیم کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک شہری کے طور پر احتجاج میں شامل ہوئے تھے۔
Actress Kanchi Kaul: دس سال بعد ٹی وی پر واپس آئیں کانچی کول، کہا -پرانے دور کو دہرانے نہیں، نئی شروعات کرنے آئی ہوں
تقریباً 10 سال تک ٹیلی ویژن سے دور رہنے کے بعد کانچی کول کی واپسی ان کے مداحوں کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے۔ اس شو میں وہ اپنے شوہر اور اداکار شبیر اہلوالیہ کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ دونوں کو ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھنا مداحوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہے۔شو کے نئے سیزن کی میزبانی اداکارہ سونالی بیندرے بہل اور منور فاروقی کر رہے ہیں۔
Drishyam 3: انہیں کسی اور ٹیک کی ضرورت نہیں پڑتی، شریا سرن نے ’دریشیم 3‘ کے ساتھی اداکار اجے دیوگن کی تعریف کی
اداکارہ نے فلم کے ہدایت کار ابھشیک پاٹھک کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، ’’ابھشیک پاٹھک نے دریشیم فرنچائز کی کہانی کو لے کر کافی محنت کی ہے اور اسکرپٹ پر طویل وقت صرف کیا ہے۔ وہ کہانی کے ہر موڑ اور ٹوئسٹ کو باریکی سے سمجھتے ہیں اور پھر اسے پردے پر درست انداز میں پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔‘‘
Entertainment News: گزشتہ ایک دہائی میں فن کی جگہ آہستہ آہستہ تفریح لے رہی ہے: ربی شیرگل
ربی شیرگل کے گیتوں میں پنجابی موسیقی کے ساتھ راک، صوفی اور لوک موسیقی کا امتزاج بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔ ان کے سب سے زیادہ مقبول گیتوں میں ’بُلّا کی جانا‘ کا نام خاص طور پر لیا جاتا ہے۔ یہ گیت پنجابی صوفی بزرگ بُلّھے شاہ کی شاعری پر مبنی تھا۔ ربی شیرگل نے اسے جدید موسیقی کے انداز میں پیش کیا، جس کے بعد یہ گیت ان کی شناخت کا ایک اہم حصہ بن گیا۔
Sanjay Dutt: بھارت میں اب پہلے جیسا سکون محسوس نہیں ہوتا، سنجے دت کا بیان وائرل
سنجے دت نے کہا کہ ملک کے لوگ بہت پیارے ہیں اور یہاں امن ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا، ’’اب میں اس ملک میں پہلے جیسا سکون محسوس نہیں کر پاتا ہوں۔ ہم ہندوستانی بڑے دل والے لوگ ہیں۔ ہم سب کا کھلے دل سے استقبال کرتے ہیں اور ہم نے دنیا کو بہت کچھ دیا ہے۔ ہمیں ہمیشہ ایسا ہی بنے رہنا چاہیے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ وہ بھگوان شیو سے دعا کرتے ہیں کہ ملک میں امن کے وہ دن جلد واپس آئیں۔





