Hanuman Ansh Film Success: بغیر ٹریلر دیکھے سی ایم ڈی اپیندر رائے نے دیا ساتھ، ہنومان انش کی کامیابی پر انوپریا ناگر نے ادا کیا تشکر
فلم کی پروڈیوسر نے بتایا کہ انہوں نے یہ فلم تجارتی فائدے کے لیے نہیں بلکہ نئی نسل کو سناتن دھرم سے جوڑنے کے مقصد سے بنائی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میں نے اپنی پوری پونجی اس فلم میں لگا دی اور اپنی فلم کی کشتی ہنومان جی اور بابا نیم کروّلی کے بھروسے چھوڑ دی۔‘‘انوپریا ناگر نے مزید بتایا کہ بہت جلد فلم کا دوسرا حصہ بھی عقیدت مندوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
Who is Arishfa Khan: کون ہیں عرشفہ خان؟ ’بگ باس 20‘ کی 23 سالہ کنٹسٹنٹ، بچپن سے ٹی وی پر بنائی اپنی پہچان
سوشل میڈیا پر عرشفہ خان کی مقبولیت ان کے کیریئر کی سب سے بڑی خصوصیات میں سے ایک رہی ہے۔ موجودہ کریئیٹر اینالیٹکس کے مطابق، ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد تقریباً 29 ملین ہے، جو کئی برسوں میں ان کی جانب سے تیار کیے گئے بڑے ناظرین اور مداحوں کے حلقے کو ظاہر کرتی ہے۔
TV Actress Jasmin Bhasin: جیسمن بھسین نے علی گونی سے بریک اپ کی افواہوں پر توڑی خاموشی، ’آئی ایم انف‘ پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد بتایا رشتے کا سچ
جیسمن نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ان میڈیا پیجز کو جواب دیا جنہوں نے ان کے ٹیٹو سے متعلق پوسٹ کو بریک اپ کا اشارہ قرار دیا تھا۔ انہوں نے لکھا، ’’میری زندگی میں ہر خفیہ پیغام میرے رشتے کے بارے میں نہیں ہوتا۔ کئی بار ایک خاتون اپنے بارے میں بھی بات کر رہی ہوتی ہے۔‘‘جیسمن نے مزید کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ صرف ویوز اور توجہ حاصل کرنے کے لیے کئی میڈیا پیجز کسی پوسٹ کو کس طرح مختلف انداز میں پیش کردیتے ہیں۔
‘Awarapan 2’: آوارہ پن 2 کی نویں روز باکس آفس پر دھوم، دنیا بھر میں 180 کروڑ سے زیادہ کمائی
’آوارہ پن 2‘ کی ہدایت کاری نتن ککڑ نے کی ہے، جبکہ وشنو راؤ نے فلم کی سنیماٹوگرافی کی ہے۔ تقریباً 2 گھنٹے 22 منٹ دورانیے والی یہ فلم رومانس اور ایڈونچر پر مبنی ہے۔ عمران ہاشمی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ ان کے علاوہ دیشا پٹانی، شبانہ اعظمی، وجیانت کوہلی، سلیل آچاریہ، پورن گبی اور اتل کمار سمیت دیگر فنکار اہم کرداروں میں نظر آتے ہیں۔
Kumari Naaz Death Anniversary: کبھی بیبی ناز بن کر جیتا دل، پھر بنیں سری دیوی کی آواز، ایسا تھا کماری ناز کا سفر
کماری ناز کے کیریئر کا سب سے دلچسپ مرحلہ اس وقت آیا جب اداکاری کے مواقع کم ہونے لگے۔ انہوں نے اپنی آواز کو نیا ذریعۂ اظہار بنایا اور ڈبنگ آرٹسٹ کے طور پر کام شروع کردیا۔اسی دور میں ان کی آواز سری دیوی سے جڑی۔ جب سری دیوی ہندی فلموں میں اپنی پہچان بنا رہی تھیں، اس وقت کماری ناز نے ان کی ابتدائی ہندی فلموں کے لیے ڈبنگ کی۔
?Divorce confirmed for Govinda :گووندا سے طلاق کی خبریں پھر گرم، بیٹے یش کے ساتھ فیملی کورٹ پہنچیں سنیتا آہوجا، ویڈیو آئی سامنے
گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی 1987 میں ہوئی تھی۔ دونوں کے دو بچے ہیں، بیٹی ٹینا اور بیٹا یش وردھن۔ گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کے درمیان مبینہ اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ دسمبر 2024 میں بھی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سنیتا نے ممبئی کی باندرہ فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر کی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس کے بعد دونوں جانب سے طلاق کی خبروں کی تردید یا وضاحت سامنے آتی رہی۔
Samantha Ruth Prabhu’s Fashion Statement: اب کمپریشن ساکس ہی فیشن ہیں، سمانتھا روتھ پربھو نے سوجے پیروں کے ساتھ شیئر کی نئی پوسٹ
میڈیا سے گفتگو کے دوران سمانتھا نے کہا تھا کہ ’ما انٹی بنگارام‘ کے بعد انہیں اپنی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کچھ وقت کے لیے کام سے وقفہ لینا ہوگا۔ تاہم انہوں نے مداحوں کو یقین دلایا کہ وقفے کے بعد وہ ایک اور فلم کے ذریعے دوبارہ ان کے درمیان واپس آئیں گی۔’دی فیملی مین 2‘ کے دوران ہوئی پہلی ملاقات سمانتھا اور راج نِدیمورو کی بات کریں تو دونوں نے یکم دسمبر 2025 کو شادی کی تھی
Ananya Raj Death: اداکارہ اننیا راج کی 27 سال کی عمر میں ہوئی موت، خاندان نے بتایا ایک سال سے تکلیف میں تھیں
اننیا راج ایک باصلاحیت اداکارہ تھیں، جنہوں نے ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری میں بھی کام کیا۔ انہوں نے 2016 میں فلم 7 آورز ٹو گو کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ اس کے بعد 2017 میں وہ فلم دی فائنل ایگزٹ میں نظر آئیں، جب کہ بعد میں انہوں نے گھوسٹ میں بھی اداکاری کی۔اننیا نے تلگو فلم ’تھگگیدے میں بھی کام کیا تھا، جس میں ان کے ساتھ اداکار نوین چندرا مرکزی کردار میں تھے۔
Awarapan2: عمران ہاشمی اور دیشا پٹانی کی فلم آوارہ پن 2 کا باکس آفس پر مچاطوفان، صرف دو دن میں 50 کروڑ کلب میں انٹری
آوارہ پن 2 رومانس اور ایڈونچر پر مبنی فلم ہے، جس میں عمران ہاشمی اور دیشا پٹانی مرکزی کرداروں میں نظر آرہے ہیں۔ معروف اداکارہ شبانہ اعظمی بھی فلم کا حصہ ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری نتن ککڑ نے کی ہے، جبکہ وشنو راؤ نے سنیماٹوگرافی کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔ فلم کے پروڈیوسر وشیش بھٹ ہیں۔یہ فلم 2007 میں ریلیز ہونے والی عمران ہاشمی کی فلم ’آوارہ پن‘ کا سیکوئل ہے۔
Mayuri Kango: آئی آئی ٹی چھوڑ کر 90 کی دہائی کی نیشنل کرش بنیں مایوری کانگو، فلموں کو الوداع کہہ کارپوریٹ دنیا میں بنائیں بڑا مقام
تعلیم سے ان کی گہری وابستگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے کم عمری میں ہی آئی آئی ٹی کا داخلہ امتحان پاس کر لیا تھا۔ تاہم قسمت نے ان کے لیے ایک مختلف راستہ منتخب کر رکھا تھا۔ ایک مرتبہ جب وہ اپنی والدہ کے ساتھ ممبئی میں ایک شوٹنگ پر گئی تھیں تو معروف فلم ساز سعید اختر مرزا کی نظر ان پر پڑی۔





