Bharat Express DD Free Dish

Entertainment News: پردیس گرل کے والد چاہتے تھے بیٹی آئی اے ایس افسر بنے، پہلی ہی فلم سے بن گئیں سپر اسٹار، اس حادثے کے بعد گمنامی کے اندھیروں میں کھوگئیں

ان کی خوبصورتی پہلے ہی لوگوں کے درمیان گفتگو کا موضوع بنی ہوئی تھی، ایسے میں انہوں نے ماڈل اور اداکارہ بننے کا فیصلہ کر لیا۔ ابتدا میں وہ کچھ ٹیلی ویژن اشتہارات میں نظر آئیں۔ ریتو چودھری اس وقت ملک بھر میں مشہور ہوئیں جب وہ عامر خان اور ایشوریہ رائے کے ساتھ ایک کولڈ ڈرنک کمپنی کے اشتہار میں نظر آئیں۔

نئی دہلی : ہندی سنیما میں 1990 کی دہائی کے دوران ایک اداکارہ اچانک اسٹار بن کر ابھری تھیں، جن کی پہلی ہی فلم نے بالی ووڈ میں تہلکہ مچا دیا تھا۔ ان کی خوبصورتی اور اداکاری دیکھ کر لوگ انہیں سپر اسٹار ماننے لگے تھے، لیکن پھر وہ فلمی دنیا سے تقریباً غائب ہو گئیں۔ ہم بات کر رہے ہیں سبھاش گھئی کی فلم پردیس کی اداکارہ مہیما چودھری کی۔13 ستمبر 1973 کو مغربی بنگال کے دارجلنگ میں پیدا ہونے والی مہیما چودھری کا بچپن کا نام ریتو چودھری تھا۔ پڑھائی کے زمانے ہی سے وہ ماڈل بننے کا خواب دیکھنے لگی تھیں۔ تاہم ان کا خاندان نہیں چاہتا تھا کہ مہیما ممبئی کی چمک دمک بھری دنیا کا رخ کریں۔ ان کے والد چاہتے تھے کہ مہیما اچھی طرح پڑھائی کریں اور آئی اے ایس افسر بنیں۔ مہیما چودھری نے ایک انٹرویو میں اس کا ذکر بھی کیا تھا۔
ان کی خوبصورتی لوگوں کے درمیان گفتگو کا موضوع بنی ہوئی تھی

ان کی خوبصورتی پہلے ہی لوگوں کے درمیان گفتگو کا موضوع بنی ہوئی تھی، ایسے میں انہوں نے ماڈل اور اداکارہ بننے کا فیصلہ کر لیا۔ ابتدا میں وہ کچھ ٹیلی ویژن اشتہارات میں نظر آئیں۔ ریتو چودھری اس وقت ملک بھر میں مشہور ہوئیں جب وہ عامر خان اور ایشوریہ رائے کے ساتھ ایک کولڈ ڈرنک کمپنی کے اشتہار میں نظر آئیں۔ بعد میں وہ ایک میوزک چینل کے لیے وی جے بھی بنیں۔ انہیں ماڈلنگ کے بھی متعدد کام ملنے لگے تھے۔اسی دور میں سبھاش گھئی کی نظر ان پر پڑی۔ ریتو چودھری کو ’مہیما چودھری‘ کا اسٹیج نام اس وقت ملا جب انہوں نے سبھاش گھئی کے کہنے پر بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ یہی نام بعد میں ان کے فلمی کیریئر کی شناخت بھی بن گیا۔
مہیما کے لیے یہ ایک بہت بڑا صدمہ تھا

مہیما نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم پردیس (1997) سے شاندار فلمی سفر کا آغاز کیا۔ یہ فلم زبردست کامیاب رہی اور مہیما راتوں رات اسٹار بن گئیں۔ انہیں ’بہترین نئی اداکارہ‘ کا فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا، جس کے بعد بالی ووڈ میں ان کی شناخت ایک نئی اور انتہائی مقبول اسٹار کے طور پر بن گئی۔اس کے بعد وہ بڑے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں۔ انہوں نے سنجے دت سے لے کر انیل کپور، اجے دیوگن اور شاہ رخ خان جیسے اداکاروں کے ساتھ فلمیں کیں۔ ابتدائی فلموں میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔انہوں نے مختلف نوعیت کے کردار ادا کرکے اپنی صلاحیتوں کا ثبوت دیا اور مختلف فلمی صنعتوں کے ناظرین کے دل جیتے۔ سال 2000 کے آغاز میں مہیما چودھری ایک بڑی اسٹار کے طور پر ضرور ابھریں، لیکن اس کے بعد وہ آہستہ آہستہ فلموں سے دور ہوتی چلی گئیں۔انہیں ایک خوفناک کار حادثے کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔ مہیما کے لیے یہ ایک بہت بڑا صدمہ تھا اور انہیں صحت یاب ہونے کے لیے ایک طویل اور تکلیف دہ مرحلے سے گزرنا پڑا۔ اس واقعے کے بعد مہیما چودھری فلمی صنعت میں پہلے جیسی واپسی نہیں کر سکیں اور بدقسمتی سے آہستہ آہستہ گمنامی کی طرف چلی گئیں۔اگرچہ انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا، لیکن مہیما چودھری آج بھی ’پردیس گرل‘ کے نام سے یاد کی جاتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read