ممبئی: پنجابی میوزک انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے گلوکار تلویندر اس وقت خبروں میں چھائے ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ ان کا نام بالی ووڈ اداکارہ دشا پاٹنی کے ساتھ جوڑا جانا ہے۔ حال ہی میں نوپور سینن اور اسٹیبن بین کی شادی کی تقریبات کے دوران دشا پاٹنی اور تلویندر کو ایک ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے دیکھا گیا، جس کے بعد دونوں کی قربتوں کی چرچا تیز ہو گئی ہے۔ شادی کی ریسپشن پارٹی میں بھی دونوں ایک ساتھ نظر آئے، جس کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔وائرل ویڈیوز میں دشا اور تلویندر بےفکری کے ساتھ گھومتے دکھائی دے رہے ہیں، جسے دیکھ کر مداحوں اوریوزر کے درمیان دونوں کے ڈیٹنگ میں ہونے کے قیاس آرائیاں زور پکڑ چکی ہیں۔ خیال رہے کہ دشا پاٹنی اور اداکار ٹائیگر شروف نے سال 2022 میں ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی، جس کا اس وقت خاصا چرچا رہا تھا۔ اب سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دِشا کی زندگی میں ایک بار پھر محبت نے دستک دے دی ہے۔
View this post on Instagram
کون ہیں ت تلویندر ؟
View this post on Instagram
جسے دنیا تلویندر کے نام سے جانتی ہے، ان کا پورا نام تلویندر سنگھ سدھو ہے۔ وہ اپنے منفرد میوزک اسٹائل کے لیے جانے جاتے ہیں، جس میں الیکٹرانک ساؤنڈ، ہِپ ہاپ اور آلٹرنیٹو پاپ کا امتزاج شامل ہوتا ہے۔ تلویندر نے سال 2018 میں اپنے میوزک کیریئر کا آغاز کیا تھا اور کم وقت میں نوجوانوں کے درمیان خاصی مقبولیت حاصل کر لی۔
ان کے مشہور گانوں میں ’نشہ‘، ’دھندلا‘ اور ’خیال‘ شامل ہیں، جو شائقین میں کافی پسند کیے گئے۔ اکتوبر 2024 میں انہوں نے اپنی پہلی میوزک البم ’مس فِٹ‘ ریلیز کی، جس کے بعد ان کے کیریئر کو مزید رفتار ملی۔ تلویندر بین الاقوامی سطح پر بھی پہچان بنا چکے ہیں اور دعا لیپا اور جی-ایزی جیسے عالمی فنکاروں کے ساتھ لائیو پرفارم کر چکے ہیں۔
تلویندر اپنا چہرہ کیوں نہیں دکھاتے؟
تلویندر کی سب سے بڑی پہچان ان کا پراسرار انداز ہے۔ وہ کبھی بھی اپنا چہرہ ظاہر نہیں کرتے۔ اسٹیج پر پرفارم کرتے وقت وہ ہمیشہ چہرے پر پینٹ لگائے یا ماسک پہن کر نظر آتے ہیں۔ انسٹاگرام پر بھی ان کی تمام تصاویر میں چہرہ یا تو پینٹ سے ڈھکا ہوتا ہے یا ماسک کے پیچھے چھپا ہوتا ہے۔ یہی انوکھا انداز انہیں دیگر فنکاروں سے الگ بناتا ہے اور ان کی شخصیت کو لے کر شائقین میں تجسس برقرار رکھتا ہے۔
دشا پاٹنی کی ذاتی زندگی بھی سرخیوں میں
دشا پاٹنی اس سے قبل ٹائیگر شروف کے ساتھ رشتے میں تھیں، قابل ذکر بات یہ ہے کہ کئی سالوں کے بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ اگرچہ بریک اپ کی اصل وجہ کبھی سامنے نہیں آئی، لیکن اب تلوِندر کے ساتھ ان کی قربتوں نے ایک بار پھر دشا کی ذاتی زندگی کو خبروں کی زینت بنا دیا ہے۔ اس وقت تلویندر کا میوزک کیریئر بلندیوں پر ہے اور دشا پاٹنی کے ساتھ نام جُڑنے کی وجہ سے ان کی ذاتی زندگی بھی لائم لائٹ میں آ چکی ہے۔ مداح اب دونوں کی جانب سے کسی باضابطہ تصدیق کا انتظار کر رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




