Bharat Express

Enforcement Directorate

ہیمنت سورین کو ای ڈی نے 31 جنوری کو زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ سورین پر زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اس وقت رانچی کی برسا منڈا جیل میں عدالتی حراست میں ہیں۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اروند کیجریوال کو 21 مارچ کو دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے ایک ماہ سے زیادہ ای ڈی کی حراست میں گزارا۔

لائیو لا کی رپورٹ کے مطابق جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھویان کی بنچ نے پی ایم ایل اے قانون سے متعلق فیصلہ دیا۔ بنچ نے کہا، ''اگر پی ایم ایل اے کی دفعہ 4 کے تحت جرم کا نوٹس دفعہ 44 کے تحت شکایت کی بنیاد پر لیا گیا ہے۔تب ای ڈی اور اس کے افسران  شکایت میں ملزم بنائے گے شخص کو گرفتار کرنے کے لئے سیکشن 19 کے تحت ملی طاقت کا استعمال نہیں کرسکتی ہے۔

اروند کیجریوال کو وزیراعلیٰ عہدے سے ہٹانے کی عرضی سپریم کورٹ نے خارج کردی ہے۔ کیجریوال کو حال ہی میں عدالت نے یکم جون تک عبوری ضمانت دی ہے۔

جھارکھنڈ حکومت میں دیہی ترقی کے وزیر عالمگیر عالم کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ ای ڈی نے عالمگیر عالم کو سمن بھیج کر 14 مئی کو ای ڈی کے دفتر میں حاضر ہونے کو کہا ہے۔ حال ہی میں، ای ڈی نے عالمگیر کے پی ایس سے چھاپے میں 35 کروڑ روپے برآمد کیے تھے۔

سپریم کورٹ میں کیجریوال کی طرف سے بحث کرتے ہوئے ابھیشیک منو سنگھوی نے شراب پالیسی معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے الزامات کا اچھا جواب دیا۔ سنگھوی نے عدالت کو بتایا کہ کس طرح ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے صرف پانچ دن بعد کیجریوال کو گرفتار کیا گیا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی دلیل یہ ہے کہ اول تو انتخابی مہم چلانا آئینی حق نہیں ہے، پھر اروند کیجریوال بھی الیکشن نہیں لڑ رہے ہیں۔ اگر کوئی امیدوار زیر حراست بھی ہو تو اسے اپنی انتخابی مہم کے لیے ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

شراب گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی جمعہ کو وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور کے کویتا کے خلاف سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کرسکتی ہے۔ مرکزی ایجنسی نے کے کویتا کو 15 مارچ اور کیجریوال کو 21 مارچ کو گرفتار کیا ہے۔

دہلی شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں ای ڈی کی گرفتاری کووزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے سپریم کورٹ میں چیلنج دیا ہے۔

پیر کو ای ڈی کے چھاپے کے کئی ویڈیو اور فوٹو سامنے آئے۔ اس میں مرکزی تفتیشی ایجنسی کے افسران تھیلے سے نوٹوں کے ڈبے خالی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے بعد نقدی گننے کے لیے نوٹ گننے والی مشین لگائی گئی۔