Bharat Express

Election 2024

لوک سبھا الیکشن کے رجحانوں میں این ڈی اے بھلے ہی حکومت بناتی ہوئی نظرآرہی ہے، لیکن اندرخانے جوڑ توڑکی کوششیں شروع ہوگئی ہیں۔ وزیراعظم مودی اور امت شاہ نے ٹی ڈی پی سربراہ چندرا بابو نائیڈو سے بات چیت کی ہے توشرد پوار نے نتیش کمارسے بات چیت کرکے ان کا من ٹٹولنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

سماج وادی پارٹی لیڈر ایس ٹی حسن نے کہا، "بی جے پی کے دور میں جمہوریت کو کچل دیا گیا ہے، اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے لوگوں نے اس بار انڈیا اتحاد کو جتانے کا کام کیا ہے۔"

کرناٹک کی بات کریں تو یہاں کی 28 لوک سبھا سیٹوں میں سے بی جے پی نے 2019 میں اپنے طور پر 25 سیٹیں جیتی تھیں، لیکن فی الحال بی جے پی یہاں 16 سیٹوں پر آگے ہے۔ وہیں اس کی اتحادی پارٹی جے ڈی ایس 2 سیٹوں پر آگے ہے۔

لوک سبھا الیکشن کے رجحانوں میں بے شک این ڈی اے حکومت بناتی ہوئی نظرآرہی ہے، لیکن کئی ریاستیں ایسی ہیں، جہاں مقابلہ کانٹے کا ہے۔ خاص طورپراترپردیش، مغربی بنگال، مہاراشٹر، جھارکھنڈ، تلنگانہ اورانڈیا الائنس مسلسل این ڈی اے کو ٹکردے رہا ہے۔

بھوجپوری اداکار اور یوپی سے بی جے پی کے اعظم گڑھ کے امیدوار دنیش لال یادو نیرہوا کے بارے میں بات کریں تو وہ سماج وادی پارٹی کے دھرمیندر یادو سے 22,305 ووٹوں سے پیچھے ہیں۔

ایگزٹ پول کے نتائج موجودہ حکومت کے حق میں آنے کی وجہ سے پیر کے روز مارکیٹ میں زبردست اضافہ ہوا۔ سینسیکس 2,507 پوائنٹس یا 3.39 فیصد بڑھ کر 76,468 پوائنٹس پر بند ہوا اور نفٹی 733 پوائنٹس یا 3.25 فیصد بڑھ کر 23,263 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی اننت ناگ-راجوری لوک سبھا سیٹ پر این سی کے امیدوار میاں الطاف احمد سے پیچھے ہیں۔

2019 کے لوک سبھا انتخابات میں، ڈی ایم کے زیرقیادت سیکولر پروگریسو الائنس (ایس پی اے) نے 39 لوک سبھا سیٹوں میں سے 38 پر کامیابی حاصل کی تھی۔ تمل ناڈو میں لوک سبھا کی 39 سیٹوں کے لیے 950 امیدوار میدان میں ہیں۔

آج ملک کو آئندہ 5 سال کے لئے مینڈیٹ مل جائے گا۔ لوک سبھا الیکشن 2024 اور دو ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج آرہے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 8 بجے سے شروع ہوگئی ہے۔

لوک سبھا الیکشن کے لئے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ اس سے متعلق سبھی تیاریاں پوری کرلی گئی ہیں۔ سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔