Bharat Express DD Free Dish

Lok Sabha Election Result: جموں و کشمیر میں عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی پیچھے

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی اننت ناگ-راجوری لوک سبھا سیٹ پر این سی کے امیدوار میاں الطاف احمد سے پیچھے ہیں۔

لوک سبھا الیکشن ریزلٹز 2024

سری نگر: جموں و کشمیر کے دو سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اپنی نشست پر پیچھے چل رہے ہیں، جبکہ محبوبہ مفتی بھی پیچھے چل رہی ہیں۔

ابتدائی رجحانات کے مطابق نیشنل کانفرنس (NC) کے رہنما عمر عبداللہ بارہمولہ لوک سبھا حلقہ میں اپنے جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس (JKPC) کے حریف سجاد غنی لون سے پیچھے ہیں۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی اننت ناگ-راجوری لوک سبھا سیٹ پر این سی کے امیدوار میاں الطاف احمد سے پیچھے ہیں۔

سری نگر، جموں اور کٹھوعہ ادھم پور کے دیگر تین حلقوں کے رجحانات ابھی تک دستیاب نہیں ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read