لوک سبھا انتخابات کے نتائج
نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے رجحانات آنے شروع ہو گئے ہیں۔ اب تک کے رجحانات میں این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ حالانکہ، بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے نے رجحانات میں اکثریت کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔
لیکن، بی جے پی کو بہار، راجستھان اور اتر پردیش میں زیادہ نقصان کا سامنا ہے۔ اس سب کے درمیان الیکشن لڑنے والے بھوجپوری اور بالی ووڈ اسٹارز کا کیا حال ہے؟ اس کو بھی دیکھنا ضروری ہے۔
بی جے پی کے ٹکٹ پر متھرا سے الیکشن لڑنے والی ہیما مالنی 99,196 ووٹوں سے آگے ہیں۔ انہیں اپنے حریف کانگریس کے مکیش دھنگر پر برتری حاصل ہے۔
وہیں، ہماچل پردیش کی منڈی لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار کنگنا رناوت کانگریس کے وکرمادتیہ سنگھ پر 34,021 ووٹوں سے آگے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی مغربی بنگال کی آسنسول سیٹ سے ٹی ایم سی امیدوار شتروگھن سنہا اپنے حریف بی جے پی کے سریندرجیت سنگھ اہلوالیا پر 4,919 ووٹوں سے آگے ہیں۔
اتر پردیش کی میرٹھ سیٹ سے بی جے پی کے ارون گوول اپنی قریبی حریف سماج وادی پارٹی کی سنیتا ورما سے تقریباً 50 ہزار ووٹوں سے آگے ہیں۔
بھوجپوری فنکاروں کی بات کریں تو اتر پردیش کی گورکھپور سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار روی کشن شکلا سماج وادی پارٹی کی کاجل نشاد سے 16,663 ووٹوں سے آگے ہیں۔
بی جے پی کے شمال مشرقی دہلی کے امیدوار اور بھوجپوری اداکار منوج تیواری کانگریس کے کنہیا کمار پر 36,574 ووٹوں سے آگے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی بہار کی کاراکاٹ لوک سبھا سیٹ سے آزاد امیدوار اور بھوجپوری پاور اسٹار پون سنگھ بہت پیچھے ہیں۔ وہ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
بھوجپوری اداکار اور یوپی سے بی جے پی کے اعظم گڑھ کے امیدوار دنیش لال یادو نیرہوا کے بارے میں بات کریں تو وہ سماج وادی پارٹی کے دھرمیندر یادو سے 22,305 ووٹوں سے پیچھے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
