Bharat Express DD Free Dish

Eknath Shinde

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے بارے میں طنزیہ تبصرہ کرنے پر مہاراشٹر میں اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا کے خلاف مزید تین مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

کنال کامرا کو دھمکیاں دینے والوں کے گھر نہیں گرائے جا رہے ہیں۔توڑ پھوڑ کرنے والوں  کو ضمانت مل گئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایسا لگتا ہے جیسے پولیس ان کے ساتھ ہے۔

سولاپورکر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں کہا تھا کہ 17ویں صدی کے مراٹھا جنگجو شیواجی مہاراج مغل بادشاہ اورنگ زیب کے افسران کو رشوت دے کر آگرہ کے قلعہ سے بھاگے تھے جس پر خوب تنازعہ ہوا تھا۔

کھار پولیس نے منگل کے روز ہی کامرا کو سمن بھیجا تھا۔ گھر پر نہ ملنے پر انہیں واٹس ایپ پر سمن بھیجا گیا۔ انہیں صبح 11 بجے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا۔ کھار پولیس کی ایک ٹیم بھی ان کے گھر گئی اور اس کے والدین کو بھی سمن کی کاپی سونپی تھی۔

یاد رہے کہ مہاراشٹر میں حالیہ برسوں میں کئی انحرافات ہوئے اور یہ کچھ یوں  ہوا کہ حکومت گرنے کے ساتھ ہی پارٹیاں خود دو حصوں میں بٹ گئیں۔ مئی 2022 میں شیوسینا کو تقسیم کا سامنا کرنا پڑا۔

اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا نے لکھا کہ کسی کامیڈین کے الفاظ کی وجہ سے کسی مقام پر حملہ کرنا اتنا ہی احمقانہ ہے جتنا کہ ٹماٹر لے جا رہے ایک ٹرک کو اس لیے پلٹ دینا، کیونکہ پیش کیا گیا بٹر چکن آپ کو پسند نہیں آیا۔

کامیڈین کنال کامرا نے شیوسینا لیڈرایکناتھ شندے کا مذاق بنانے سے متعلق تنازع پرایک طویل پوسٹ لکھ کراپنے خیالات کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے توڑ پھوڑ کرنے والے ہجوم کے لئے اوردھمکیاں دینے والوں کے لئے ایک پیغام دیا ہے۔

بی ایم سی کی ٹیم اس اسٹوڈیوکوتوڑنے پہنچی ہے، جس میں کنال کامرا نے شوکیا تھا۔ انہوں نے اپنے شومیں مہاراشٹرمیں نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے پرطنز کیا ہے۔

سی ایم نے کہا کہ کامیڈی کرنا حق ہے، لیکن اگر نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے کو بدنام کرنے کے لیے جان بوجھ کر ایسا کیا جا رہا ہے تو یہ درست نہیں ہے۔ کنال کامرا نے وہی سرخ آئینی کتاب پوسٹ کی ہے جسے راہل گاندھی نے دکھایا تھا۔

اس واقعے کے بعد شیوسینا (یو بی ٹی) کی رہنما پرینکا چترویدی نے بھی ردعمل دیا۔ انہوں نے "ایکس" پر پوسٹ لکھا، "پیارے کنال، مضبوط رہو۔ جس شخص اور گروہ کو تم نے بے نقاب کیا ہے، وہ تمہارے پیچھے پڑیں گے، اور ان کے بکاؤ لوگ بھی۔