Sanjay Singh Remand: عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی ای ڈی ریمانڈ میں 13 اکتوبر تک کے لئے توسیع، جانئے عدالت میں کس نے کیا کہا
سماعت کے دوران ای ڈی نے سنجے سنگھ کا 5 دن کا ریمانڈ مانگا اور کہا کہ وہ سوالوں کا صحیح جواب نہیں دے رہے ہیں۔ جب ان سے فون کے ڈیٹا کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس کا بھی کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔
Raghav Chadha On ED: عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کا بی جے پی پر نشانہ ، کہا پھر ای ڈی نام کا مہمان آئے گا
عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے کہا کہ آج اگر کوئی لیڈر ان مقدمات سے آزاد ہونا چاہتا ہے تو وہ بی جے پی یا این ڈی اے میں شامل ہوسکتا ہے۔ جو بی جے پی میں شامل ہوگا اسے انعام ملے گا اور جو بی جے پی کے خلاف آواز اٹھائے گا، اس کے خلاف ای ڈی نام کا مہمان آئے گا۔
Hearing on CM Hemant Soren’s petition in High Court: جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں سی ایم ہیمنت سورین کی عرضی پر ہوئی سماعت، ہیمنت کے وکیل کو چاہئے مزید وقت، کورٹ نے مقرر کی 11 اکتوبر کی اگلی تاریخ
وزیر اعلیٰ اس سے قبل سپریم کورٹ گئے تھے۔ سپریم کورٹ نے ہدایت کی تھی کہ وہ ہائی کورٹ جا کر اپنا موقف پیش کریں۔ ایک دن پہلے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے پانچویں سمن کے خلاف اپنا جواب اپنے وکیل کے ذریعے ای ڈی کے دفتر کو بھیجا تھا۔ انہوں نے ای ڈی سے کہا تھا کہ عدالت سے حکم آنے تک کوئی کارروائی نہ کرے۔
Abhishek Banerjee ED Summons: ابھیشیک بنرجی کا دعوی،ای ڈی نے پچھلی دفعہ انڈیا اتحاد کی میٹنگ کے دن طلب کیا تھا اور اب 3 اکتوبر کو
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی نے اپنی پوسٹ میں سمن کی ایک کاپی شیئر کی ہے، جس کے مطابق، ٹی ایم سی لیڈر کو 3 اکتوبر کو 10 بجے سی جی او کمپلیکس، کولکتہ میں ای ڈی کے دفتر میں حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔
Satyendar Jain Bail: سپریم کورٹ میں ستیندر جین کی ضمانت کی عرضی پر سماعت ملتوی، ای ڈی نے کیا کہا؟
ای ڈی نے سماعت کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ جین کو خودسپردگی کے لیے کہا جائے۔ دراصل، جین کو مئی 2022 میں منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، لیکن انہیں طبی بنیادوں پر عبوری ضمانت دی گئی تھی۔
Money Laundering Case: ای ڈی نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین کو نیا سمن جاری کیا، 23 ستمبر کو حاضر ہونے کو کہا
وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اپنی عرضی میں کہا کہ مرکز ای ڈی کا استعمال ان اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بنانے کے لیے کر رہا ہے جو حکومت کے ساتھ کام نہیں کر رہے ہیں
New ED Director: راہل نوین بنائے گئے ای ڈی کے کارگزار ڈائریکٹر ، سنجے کمار مشرا کی میعاد ختم
راہل نوین 1993 بیچ کے آئی آر ایس افسر ہیں۔ اسپیشل ڈائریکٹر ہونے کے علاوہ راہل نوین، جو بہار سے تعلق رکھتے ہیں، ای ڈی ہیڈکوارٹر کے چیف ویجیلنس آفیسر کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔
Naresh Goyal Arrested: جیٹ ایر ویز کے فاؤنڈر نریش گویل کو ای ڈی کی حراست میں بھیجا گیا،بینک دھوکہ دھڑی معاملہ میں کیا گیا گرفتار
منی لانڈرنگ کا معاملہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی طرف سے جیٹ ایئرویز، گوئل، ان کی اہلیہ انیتا اور اس کے سبکدوش ہوچکے ایئر لائن کے کچھ سابق اہلکاروں کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر سے متعلق ہے
Delhi Excise Policy Case: سی بی آئی نے ای ڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے خلاف درج کی ایف آئی آر، کیا ہے معاملہ؟
سی بی آئی کی کارروائی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ایک شکایت پر شروع کی گئی تھی، جس نے دہلی حکومت کی ایکسائز پالیسی کیس کی تحقیقات کے دوران یہ پایا کہ اس کیس کے ملزم امندیپ ڈھل اور اس کے والد بریندر پال سنگھ نے پانچ کروڑ روپے رشوت دی تھی۔
Probe agency challenges anticipatory bail to Robert Vadra: ای ڈی نے رابرٹ واڈرا کی پیشگی ضمانت کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا، شرائط کی خلاف ورزی کا الزام لگایا
دراصل، کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا لندن کے 12 برائنسٹن اسکوائر میں اپنی جائیداد کی تحقیقات کے دائرے میں ہیں۔ اس پراپرٹی کی قیمت تقریباً 18 کروڑ روپے ہے۔





