Bharat Express DD Free Dish

ED

ای ڈی نے دوسری بار 13 اپریل کو زمین کے کاروبار سے متعلق 21 مقامات پر چھاپے مارے گئے جن میں رانچی کے سابق ڈی سی چھوی رنجن، بارگین ژون کے زونل آفیسر منوج کمار، ملازم بھانو پرتاپ شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے دہلی شراب گھوٹالہ کیس میں دہلی کے سابق وزیر اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کی ضمانت عرضی پر سی بی آئی اور ای ڈی کو نوٹس جاری کیا۔ منیش سسودیا کی اہلیہ کی بیماری کے باعث عبوری ضمانت سے متعلق  درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے

خریداروں کے ساتھ دھوکہ دہی کے معاملے پہلے ہی سپرٹیک آف کمپنیز اور اس کے ڈائریکٹرز کے خلاف دہلی، ہریانہ اور اتر پردیش کے مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

ذرائع کے مطابق ای ڈی کی ٹیم گنیش مشرا کو حراست میں لینے کے لیے خصوصی اجازت لے کر غازی پور پہنچی تھی۔

مرکز پر حملہ کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ مجھے ان سے صرف اتنا کہنا ہے کہ ہم نامردوں کی اولاد نہیں ہیں۔ اگر آپ ای ڈی ، سی بی آئی کی طاقت دکھانا چاہتے ہیں تو منی پور جا کر دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ سنا ہے مودی جی امریکہ جا رہے ہیں۔ ارے تم منی پور جا کر دکھاؤ۔ امریکہ جا سکتے ہیں، لیکن منی پور نہیں جائیں گے۔

فرضی کاغذات کی بنیاد پر اس زمین کو فروخت کرنے کے معاملے میں ای ڈی نے 13 اپریل کو رانچی کے سابق ڈپٹی کمشنر چھوی رنجن سمیت 18 لوگوں کے 22 ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی تھی۔ اس کے بعد 14 اپریل کو سات ملزمین کو گرفتار کیا گیا تھا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چھتیس گڑھ پردیش کانگریس کمیٹی کے خزانچی رام گوپال اگروال اور ریاست کے دارالحکومت رائے پور اور آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں گرفتار کوئلہ تاجر سنیل اگروال سے مبینہ طور پر جڑے ہوئے کچھ دیگر کے احاطے میں تلاشی لی گئی

ای ڈی نے سسودیا کی 7 دن کی تحویل کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم عدالت نے 5 روزہ ریمانڈ کا حکم دیا ہے۔ سسودیا کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ پوچھ گچھ کے نام پر ایجنسی انہیں صرف ادھر ادھر بیٹھاتی ہے۔ 7 دنوں میں صرف 11 گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔

ملکا ارجن کھڑگے کا یہ بیان بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کے خاندان پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے چھاپے کے بعد آیا ہے۔

شراب گھوٹالہ میں سی بی آئی کے بعد ای ڈی کی گرفتاری، منیش سسودیا کی مشکلات میں مزید اضافہ