Bharat Express

ED

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اپنی عرضی میں کہا کہ مرکز ای ڈی کا استعمال ان اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بنانے کے لیے کر رہا ہے جو حکومت کے ساتھ کام نہیں کر رہے ہیں

راہل نوین 1993 بیچ کے آئی آر ایس افسر ہیں۔ اسپیشل ڈائریکٹر ہونے کے علاوہ راہل نوین، جو بہار سے تعلق رکھتے ہیں، ای ڈی ہیڈکوارٹر کے چیف ویجیلنس آفیسر کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔

منی لانڈرنگ کا معاملہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی طرف سے جیٹ ایئرویز، گوئل، ان کی اہلیہ انیتا اور اس کے سبکدوش ہوچکے ایئر لائن کے کچھ سابق اہلکاروں کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر سے متعلق ہے

سی بی آئی کی کارروائی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ایک شکایت پر شروع کی گئی تھی، جس نے دہلی حکومت کی ایکسائز پالیسی کیس کی تحقیقات کے دوران یہ پایا کہ اس کیس کے ملزم امندیپ ڈھل اور اس کے والد بریندر پال سنگھ نے پانچ کروڑ روپے رشوت دی تھی۔

دراصل، کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا لندن کے 12 برائنسٹن اسکوائر میں اپنی جائیداد کی تحقیقات کے دائرے میں ہیں۔ اس پراپرٹی کی قیمت تقریباً 18 کروڑ روپے ہے۔

ای ڈی نے دوسری بار 13 اپریل کو زمین کے کاروبار سے متعلق 21 مقامات پر چھاپے مارے گئے جن میں رانچی کے سابق ڈی سی چھوی رنجن، بارگین ژون کے زونل آفیسر منوج کمار، ملازم بھانو پرتاپ شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے دہلی شراب گھوٹالہ کیس میں دہلی کے سابق وزیر اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کی ضمانت عرضی پر سی بی آئی اور ای ڈی کو نوٹس جاری کیا۔ منیش سسودیا کی اہلیہ کی بیماری کے باعث عبوری ضمانت سے متعلق  درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے

خریداروں کے ساتھ دھوکہ دہی کے معاملے پہلے ہی سپرٹیک آف کمپنیز اور اس کے ڈائریکٹرز کے خلاف دہلی، ہریانہ اور اتر پردیش کے مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

ذرائع کے مطابق ای ڈی کی ٹیم گنیش مشرا کو حراست میں لینے کے لیے خصوصی اجازت لے کر غازی پور پہنچی تھی۔

مرکز پر حملہ کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ مجھے ان سے صرف اتنا کہنا ہے کہ ہم نامردوں کی اولاد نہیں ہیں۔ اگر آپ ای ڈی ، سی بی آئی کی طاقت دکھانا چاہتے ہیں تو منی پور جا کر دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ سنا ہے مودی جی امریکہ جا رہے ہیں۔ ارے تم منی پور جا کر دکھاؤ۔ امریکہ جا سکتے ہیں، لیکن منی پور نہیں جائیں گے۔