ED Summons To Arvind Kejriwal: منیش سسودیا، سنجے سنگھ کے بعد اب کجریوال کی گرفتاری کی تیاری،شراب پالیسی معاملے میں ای ڈی کا نوٹس، اس تاریخ کو ہوگی پوچھ گچھ
ای ڈی نے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو نوٹس بھیج کر 2 نومبر کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا ہے۔ دہلی کی نئی شراب پالیسی کے معاملے میں ای ڈی کیجریوال سے پوچھ گچھ کرے گی۔
Hemant Soren does not get relief from HC: ہیمنت سورین کو ہائی کورٹ سے بھی نہیں ملی راحت، ای ڈی کے سمن کے خلاف دائر عرضی مسترد
ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران ای ڈی نے کہا کہ سی ایم نے پہلے بھی سمن کی خلاف ورزی کی ہے۔ وہ ای ڈی کے کسی سمن پر حاضر نہیں ہوئے۔ ایسے میں ان کے پاس سمن کو چیلنج کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
Sanjay Singh Remand: عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی ای ڈی ریمانڈ میں 13 اکتوبر تک کے لئے توسیع، جانئے عدالت میں کس نے کیا کہا
سماعت کے دوران ای ڈی نے سنجے سنگھ کا 5 دن کا ریمانڈ مانگا اور کہا کہ وہ سوالوں کا صحیح جواب نہیں دے رہے ہیں۔ جب ان سے فون کے ڈیٹا کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس کا بھی کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔
Raghav Chadha On ED: عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کا بی جے پی پر نشانہ ، کہا پھر ای ڈی نام کا مہمان آئے گا
عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے کہا کہ آج اگر کوئی لیڈر ان مقدمات سے آزاد ہونا چاہتا ہے تو وہ بی جے پی یا این ڈی اے میں شامل ہوسکتا ہے۔ جو بی جے پی میں شامل ہوگا اسے انعام ملے گا اور جو بی جے پی کے خلاف آواز اٹھائے گا، اس کے خلاف ای ڈی نام کا مہمان آئے گا۔
Mahadev App: سٹے بازی کے شوق نے بنا دیا 20 ہزار کروڑ کا مالک! جوس بیچنے والے نے اس طرح پھیلایا ‘مہادیو ایپ’ کا جال، پھنس گئے رنبیر کپور سمیت یہ ستارے
سوربھ چندراکر چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں 'جوس فیکٹری' کے نام سے جوس کی دکان چلاتا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ اسے سٹے بازی کا بھی شوق تھا۔ پہلے وہ آف لائن سٹے بازی کھیلتا تھا لیکن کورونا کے بعد اس کی زندگی نے ایک الگ موڑ لیا۔
Hearing on CM Hemant Soren’s petition in High Court: جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں سی ایم ہیمنت سورین کی عرضی پر ہوئی سماعت، ہیمنت کے وکیل کو چاہئے مزید وقت، کورٹ نے مقرر کی 11 اکتوبر کی اگلی تاریخ
وزیر اعلیٰ اس سے قبل سپریم کورٹ گئے تھے۔ سپریم کورٹ نے ہدایت کی تھی کہ وہ ہائی کورٹ جا کر اپنا موقف پیش کریں۔ ایک دن پہلے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے پانچویں سمن کے خلاف اپنا جواب اپنے وکیل کے ذریعے ای ڈی کے دفتر کو بھیجا تھا۔ انہوں نے ای ڈی سے کہا تھا کہ عدالت سے حکم آنے تک کوئی کارروائی نہ کرے۔
ED summons Ranbir Kapoor: مہادیو گیمنگ ایپ کیس میں ای ڈی نے رنبیر کپور کو کیا طلب، 6 اکتوبر کو ہوگی پوچھ تاچھ
بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کو ای ڈی کا نوٹس موصول ہوا ہے۔ اگر میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو اسے یہ نوٹس آن لائن گیمنگ کیس میں ملا ہے۔ یہ سمن انہیں 6 اکتوبر کو ای ڈی کے دفتر میں حاضر ہونے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
Abhishek Banerjee ED Summons: ابھیشیک بنرجی کا دعوی،ای ڈی نے پچھلی دفعہ انڈیا اتحاد کی میٹنگ کے دن طلب کیا تھا اور اب 3 اکتوبر کو
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی نے اپنی پوسٹ میں سمن کی ایک کاپی شیئر کی ہے، جس کے مطابق، ٹی ایم سی لیڈر کو 3 اکتوبر کو 10 بجے سی جی او کمپلیکس، کولکتہ میں ای ڈی کے دفتر میں حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔
Satyendar Jain Bail: سپریم کورٹ میں ستیندر جین کی ضمانت کی عرضی پر سماعت ملتوی، ای ڈی نے کیا کہا؟
ای ڈی نے سماعت کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ جین کو خودسپردگی کے لیے کہا جائے۔ دراصل، جین کو مئی 2022 میں منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، لیکن انہیں طبی بنیادوں پر عبوری ضمانت دی گئی تھی۔
Money Laundering Case: ای ڈی نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین کو نیا سمن جاری کیا، 23 ستمبر کو حاضر ہونے کو کہا
وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اپنی عرضی میں کہا کہ مرکز ای ڈی کا استعمال ان اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بنانے کے لیے کر رہا ہے جو حکومت کے ساتھ کام نہیں کر رہے ہیں