ECIR Can Be Challenged Under Article 226: کرناٹک ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ، ای سی آئی آر کو آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت کیا جاسکتا ہے چیلنج
یہ فیصلہ گیمز کرافٹ ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ اور نردیشا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ کی درخواست پر سنایا گیا۔ درخواست گزاروں نے 11 نومبر 2025 کو درج ای سی آئی آر اور اس کے بعد ای ڈی کی جانب سے کی گئی تمام کارروائیوں کو چیلنج کیا تھا۔
Major Relief for Lalit Modi: سولہ سال بعد للت مودی کو بڑی راحت، آئی پی ایل 2009 معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو بڑا جھٹکا
للت مودی نے کہا کہ پورے مقدمے کے دوران انہوں نے قانونی عمل میں مکمل تعاون کیا اور انہیں یقین تھا کہ آخرکار حقائق اور قانون کی جیت ہوگی۔ انہوں نے اپنی قانونی ٹیم، اہلِ خانہ، دوستوں اور حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کو وہ صرف اپنی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ منصفانہ قانونی عمل اور شواہد کی بنیاد پر انصاف کی فتح سمجھتے ہیں۔
National Herald Case: نیشنل ہیرالڈ معاملہ، راؤز ایونیو کورٹ میں ای ڈی کی چارج شیٹ پر فیصلہ مؤخر، اب 16 دسمبر کو سنایا جائے گا حکم
جہاں ای ڈی اس کیس کو ایک سنگین اقتصادی جرم اور جائیداد پر قبضہ کرنے کی سازش قرار دے رہی ہے، وہیں کانگریس لیڈران ان الزامات کو ’بہت عجیب‘ بتا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ینگ انڈین قانونی طور پر قائم کی گئی کمپنی ہے اور اس میں کسی قسم کا ذاتی فائدہ شامل نہیں۔
National Herald Case: نیشنل ہیرالڈ معاملہ: ای ڈی کی چارج شیٹ پر نوٹس لیا جائے یا نہیں، عدالت آج سنائے گی فیصلہ
عدالت کا کہنا تھا کہ لین دین سے متعلق دستاویزات، مبینہ کرایے کی رسیدیں اور فنڈ فلو کے پورے سسٹم کا تفصیلی جائزہ لیے بغیر فیصلہ ممکن نہیں۔ عدالت کے مطابق یہ جانچ ضروری تھی تاکہ دیکھا جاسکے کہ ای ڈی کی شکایت PMLA کے تحت قابلِ سماعت ہے یا نہیں۔
SC takes suo motu cognizance on CCTV: ملک بھر کے تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے معاملے میں سپریم کورٹ نے لیا ازخود نوٹس
عدالت نے کہا کہ پولیس حراست میں غیر انسانی واقعات کو روکنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی موجودگی لازمی ہے۔ یہ شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ اب اس معاملے میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
ED summons Shikhar Dhawan: شیکھر دھون کی بڑھ سکتی ہیں مشکلیں، آن لائن بیٹنگ ایپ سے جڑے کیس میں ای ڈی نے کیا طلب
کرکٹر شیکھر دھون کو ای ڈی نے بیٹنگ ایپ کے پروموشن کیس میں بلایا ہے۔ یہ کیس xBet1نامی آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارم سے متعلق ہے۔ الزام ہے کہ دھون نے سوشل میڈیا پر اس ایپ کی تشہیر کی۔ ای ڈی جاننا چاہتا ہے کہ اس پروموشن میں ان کا کیا رول تھا۔ اس لیے انہیں تحقیقات میں شامل ہونے کو کہا گیا ہے۔
Sandeepa Virk Arrested: سوشل میڈیا انفلواینسر سندیپا ورک منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار، عدالت نے دو دن کی ای ڈی ریمانڈ پر بھیجا
خوبصورت انفلواینسر سندیپا ورک کو ای ڈی نے گرفتارکرلیا ہے۔ منی لانڈرنگ معاملے میں سندیپا پرای ڈی نے شکنجہ کسا ہے۔ انسٹا گرام پر سندیپا کے ایک ملین سے زیادہ فالورس ہیں۔ چھاپہ ماری میں کئی اہم دستاویز اور ریکارڈ ملے ہیں۔ ساتھ ہی کچھ اہم لوگوں، جن میں فاروق علی بھی شامل ہیں۔ ان کے بیان درج کئے گئے ہیں۔
ED Issues Lookout Notice Against Anil Ambani: انل امبانی کی مشکلات میں مزید اضافہ، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جاری کیا ’’لُک آؤٹ‘‘ نوٹس
ریلائنس پاور اور ریلائنس انفراسٹرکچر نے اسٹاک ایکسچینجز کو بتایا کہ ای ڈی کی کارروائیوں کا ان کی کاروباری سرگرمیوں، مالی حالت یا شیئر ہولڈرز پر کوئی اثر نہیں پڑا۔
ED Cracks Down on Anil Ambani Group: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انل امبانی پر کسا شکنجہ، ریلائنس گروپ اور اس سے جڑے 35 سے زیادہ مقامات پر مارے بیک وقت چھاپے
تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ قرض دینے سے پہلے Yes Bank کے پروموٹرز کو اپنی کمپنیوں میں رقم موصول ہوئی تھی۔
“ED is crossing all limits”: ’’تمام حدیں پار کر رہا ہے ای ڈی‘‘، سپریم کورٹ نے مرکزی ایجنسی پر کی سخت تنقید، جانیے کیا ہے معاملہ
SCAORA نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ اس عمل کی قانونی حیثیت کا جائزہ لے اور وکلا و مؤکل کے درمیان اعتماد کو تحفظ دینے کے لیے واضح رہنما اصول جاری کرے۔





