Bharat Express

ED:عام آدمی پارٹی لیڈروں نے غیر قانونی طریقہ سے پیسہ کمانے کے لیے ایکسائز پالیسی متعارف کرائی

ای ڈی نے اپنی تفتیش میں پایا ہے کہ عام آدمی پارٹی اپنے لیڈروں کو فائدہ پہچانے کے لئے مارجن سے رشوت کے شکل میں تقریباً 6 فیصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔اس لئے اس کو بنایا گیا تھا

مہادیو بیٹنگ ایپ معاملے میں ای ڈی کی بڑی کارروائی

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی ایکسائز پالیسی اسکام (گھوٹالے)کے سلسلے میں داخل کی گئی اپنی چارج شیٹ میں الزام لگایا ہے کہ اے اے پی لیڈروں نے اسے غیر قانونی رقم کمانے کے لیے بنایا تھا۔ آئی اے این ایس کے ذریعہ دیکھی گئی چارج شیٹ میں پایا گیا کہ، “PMLA کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ دہلی ایکسائز پالیسی، 2021-22، عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنماؤں کی طرف سے بنائی گئی ایک چال تھی، جن میں سے کچھ غیر قانونی پیسہ کمانے کے لیے دہلی میں تھے۔

ای ڈی نے اپنی تفتیش میں پایا ہے کہ عام آدمی پارٹی اپنے لیڈروں کو فائدہ پہچانے کے لئے مارجن سے رشوت کے شکل میں تقریباً 6 فیصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔اس لئے اس کو بنایا گیا تھا۔

ایجنسی نے تفتیش میں پایا ہے کہ پالیسی کو جان بوجھ کر خامیوں کے ساتھ تیار کیا گیا تھا۔جس میں غیر قانونی سرگرمیوں کو آسان بنانے کے ایسا کیا گیا ہے۔ اگر کی گہرائی سے جانچ کریں یا نظر ڈالنے پر پالیسی سازوں کے ارادوں کو ظاہر کرتا ہے۔

ای ڈی نے یہ بھی کہا کہ پالیسی کارٹیل ڈھانچے کو بڑھاوادیا ہے، اے اے پی رہنماؤں کی مجرمانہ اور سیاسی سازش اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

چارج شیٹ میں کہا گیا کہ تھوک فروشوں کو 12 فیصد منافع کے مارجن کا ایک حصہ (6 فیصد) AAP لیڈروں کو کم بیک کی شکل میں نکالنے کے لیے بنایا گیا تھا۔

اسکام (گھوٹالے )کے سلسلے میں ای ڈی کی طرف سے داخل کی گئی۔ یہ پہلی چارج شیٹ ہے۔ یہ مقدمہ تاجر سمیر مہندرو اور ان کی چار فرموں کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ تحقیقاتی ایجنسی نے اب تک پانچ ملزمان کو نامزد کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Also Read