Bharat Express DD Free Dish

DY Chandrachud

انتخابی بانڈز کی مخالفت کرنے والی عرضیوں پر سپریم کورٹ میں جواب دیتے ہوئے مرکز کی جانب سے سالیسٹر جنرل نے کہا کہ اس نظام کو حکمراں جماعت کو فائدہ پہنچانے والا قرار دینا غلط ہے۔ یہاں تک کہ جب 2004 سے 2014 کے درمیان یہ نظام رائج نہیں تھا تب بھی حکمران جماعت کو سب سے زیادہ عطیات ملتے تھے۔

سی جے آئی ڈی وائی چندر چوڑ نے کہا کہ اگر کوئی ٹرانس جینڈر شخص کسی ہم جنس پرست شخص سے شادی کرنا چاہتا ہے تو ایسی شادی کو تسلیم کیا جائے گا کیونکہ ایک مرد اور دوسری عورت ہوگی۔ ایک ٹرانس جینڈر مرد کو عورت سے شادی کرنے کا حق ہے۔

سپریم کورٹ اپریل سے اس کیس کی سماعت کر رہی ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت والی پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے دس دن کی سماعت کے بعد اس سال 11 مئی کو اس کیس پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

بنچ نے ریمارکس دیے کہ 1954 کے آئینی حکم نے حصہ III (بنیادی حقوق سے متعلق) کو جموں و کشمیر پر لاگو کیا لیکن اسی ترتیب میں آرٹیکل 35A بنایا گیا جس نے تین شعبوں میں استثنیٰ دے کر لوگوں کے تین قیمتی بنیادی حقوق چھین لیے۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑنے کہا کہ یہ ہمارے عظیم ملک کے شہری طورکے طور پر بے حد قابل فخرلمحہ ہے۔ میں نے آج چاند پرچندریان-3 کی لینڈنگ دیکھی۔ چاند مشن کی کامیابی نے ہندوستان کو چاند کی سطح پرکامیابی کے ساتھ لینڈنگ کرنے والے ممالک کے ایک چنندہ گروپ میں شامل کردیا ہے۔

سی جے آئی نے کہا کہ یہ الفاظ عدالت میں دلائل، احکامات اور نقل کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ یہ کتابچہ وکلاء کے ساتھ ساتھ ججوں کے لیے بھی ہے۔ اس کتابچے میں وہ الفاظ بتائے گئے جو اب تک عدالت میں استعمال ہوتے تھے۔ اس کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا کہ یہ الفاظ کیوں غلط ہیں

سی جے آئی چندرچوڑ نے سوال کیا کہ آپ کہتے ہیں کہ ٹی وی چینلز خود سے احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ عدالت میں کتنے لوگ آپ کی اس بات سے متفق ہوں گے۔ ہر کوئی پاگل ہوگیا  کہ کیا یہ قتل ہے۔آپ جانچ شروع کردیجئے۔آپ کتنا جرمانہ لگاتے ہیں ؟ ایک لاکھ ۔ ایک چینل ایک دن میں کتنا کماتا ہے؟

کولکتہ ہائی کورٹ نے جمعرات کے روز انڈمان نکوبار کے چیف سکریٹری کیشو چندرا کو توہین عدالت کیس میں معطل کرنے کا حکم دیا۔ اس کے ساتھ ہی لیفٹیننٹ گورنر ایڈمرل ڈی کے جوشی پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ تاہم اگلے ہی دن سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت والی تین رکنی بنچ نے اس پر حکم امتناعی جاری کر دیا۔

منی پورمیں دو خواتین کو سڑک پر برہنہ کرکے گھمانے اور ان کے ساتھ درندگی کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے سخت تبصرہ کیا ہے۔

مودی حکومت کے ذریعہ دہلی حکومت کے خلاف لائے گئے آرڈیننس سے متعلق آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ اس معاملے کو یہ بینچ آئینی بینچ کے پاس بھیجنا چاہتی ہے۔