Bharat Express

India is on the Moon: چندریان-3 کی سافٹ لینڈنگ پر چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے دی مبارکباد، کہی یہ بڑی بات

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑنے کہا کہ یہ ہمارے عظیم ملک کے شہری طورکے طور پر بے حد قابل فخرلمحہ ہے۔ میں نے آج چاند پرچندریان-3 کی لینڈنگ دیکھی۔ چاند مشن کی کامیابی نے ہندوستان کو چاند کی سطح پرکامیابی کے ساتھ لینڈنگ کرنے والے ممالک کے ایک چنندہ گروپ میں شامل کردیا ہے۔

چندریان-3 کی لینڈنگ پر چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مبارکباد دی ہے۔

ہندوستان نے آج 23 اگست کوتاریخ رقم کرتے ہوئے چاند پر قبضہ کرلیا۔ چندریان-3 نے چاند کی سطح پرسافٹ لینڈنگ کرلی ہے۔ سپریم کورٹ آف انڈیا کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، وزیراعظم نریندرمودی، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سمیت ملک وبیرون ملک کے معزز اور سرکردہ شخصیات نے نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کو مبارکباد پیش کی ہے۔

  چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑنے کہا کہ یہ ہمارے عظیم ملک کے شہری طورکے طورپربے حد قابل فخرلمحہ ہے کہ میں نے آج چاند پرچندریان-3 کی لینڈنگ دیکھی۔ چاند مشن کی کامیابی نے ہندوستان کو چاند کی سطح پرکامیابی کے ساتھ لینڈنگ کرنے والے ممالک کے ایک چنندہ گروپ میں شامل کردیا ہے۔ یہ اوربھی اہم ہے کیونکہ ہندوستان واحد ایسا ملک ہے، جس نے چاند کے جنوبی قطب پرلینڈنگ کی ہے۔ یہ قوم کی ترقی اوررفتارمیں ایک میل کا پتھرہے۔ میرا اس تاریخی لمحہ پرٹیم انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) اورسائنسداں برادری کو دلی مبارکباد۔ انہوں نے پورے ملک فخرکے جذبہ سے سرشارکیا ہے۔

اسرو نے ٹوئٹ کرکے قوم کو دی مبارکباد

اسرونے ٹوئٹ کیا کہ چندریان-3 مشن اپنی منزل پر پہنچ گیا ہے۔ چندریان-3 کامیاب رہا ہے۔ چاند پرکامیاب لینڈنگ کے لئے پورے ملک کو مبارکباد۔

وزیر اعظم مودی نے تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے دی مبارکباد

وزیراعظم مودی نے کہا کہ چاند پر چندریان-3 کی سافٹ کامیاب لینڈنگ تاریخی ہے۔ یہ لمحہ ہندوستان کا ہے، اس کے لوگوں کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ISRO Journey: کبھی سائیکل اوربیل گاڑی سے راکٹ ڈھونے والا اسرو، ایسے بنا اسپیس کا سپر پاور

قابل ذکرہے کہ چندریان-3 نے تاریخ رقم کردی ہے۔ چندریان-3 نے جنوبی قطب پرکامیاب سافٹ لینڈنگ کرلی ہے اوراب چاند پرہندوستان کا قبضہ ہوگیا ہے۔ اس سے قبل اسروکے مشن کمانڈ سینٹرمیں زبردست ہلچل دیکھنے کومل رہی تھی اوراسرونے کمانڈ سینٹرکی تصاویر جاری کی تھیں۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا تھا کہ سسٹم نارمل ہے، تیاری پوری ہے۔ وہیں، چندریان-3 نے پورے ہندوستان کو ایک کردیا ہے۔ ہرمذہب کے لوگوں نے چاند مشن کی کامیابی کے لئے دعائیں کیں۔ جنوبی افریقہ میں برکس اجلاس میں حصہ لینے کے لئے پہنچے وزیراعظم نریندرمودی جوہانسبرگ سے ورچوئلی جڑکرچندریان-3 کی لینڈنگ دیکھی۔ یوپی کے اسکولوں میں بھی لینڈنگ کولائیودکھایا گیا۔ اسرو کے مشن چندریان-3 نے چاند پر سافٹ لینڈنگ کی ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read