Bharat Express DD Free Dish

Donald Trump

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی سطح پر تعاون کو مضبوط بنانے کے مقصد سے بھارت اور امریکہ نے مشترکہ طور پر ’’یو ایس۔انڈیا اے آئی مواقع شراکت داری‘‘ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ اہم معاہدہ ’’پیکس سیلیکا اعلامیہ‘‘ کے تحت دوطرفہ ضمیمے کے طور پر طے پایا، جس کا مقصد ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینا ہے۔

امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کے ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیا ہے، تاہم ڈونالڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ بھارت-امریکہ تجارتی معاہدے میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت بدستور 18 فیصد ٹیرف ادا کرتا رہے گا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط رہیں گے۔

امریکی انتظامیہ کے مطابق نیا عالمی ٹیرف ابتدائی طور پر 150 دن تک نافذ رہے گا۔ اس مدت کے دوران مختلف ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات اور محصولات کی شرح کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ مستقبل میں بعض ممالک پر اس سے بھی زیادہ ٹیرف عائد کیا جا سکتا ہے،

غزہ میں جنگ کے بعد امن و بحالی کے عمل کو تیز کرنے کے مقصد سے قائم کیے گئے عالمی ”بورڈ آف پیس“ کی پہلی اہم میٹنگ امریکہ میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف ممالک نے مالی امداد، سیکیورٹی تعاون اور امن فوج کی تعیناتی سے متعلق بڑے اعلانات کیے۔ اجلاس کی صدارت امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کی، جنہوں نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے 10 ارب ڈالر کی خطیر امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

واشنگٹن میں ایک تقریب کے دوران ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’ہم ایک معاہدہ کریں گے یا کسی نہ کسی طریقے سے معاہدہ کروائیں گے‘‘۔ بعد ازاں ایک اور تقریب میں انہوں نے کہا کہ امریکی عوام کو آئندہ چند دنوں میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ فیصلہ زیادہ سے زیادہ 10 سے 15 دنوں میں سامنے آ سکتا ہے۔

اجلاس کے دوران امریکی صدر نے حماس سمیت دیگر عالمی مسائل پر بھی اظہارِ خیال کیا اور بورڈ آف پیس کو عالمی قیادت کا اب تک کا سب سے اہم پلیٹ فارم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک کے لیڈر اس فورم کے ذریعے عالمی امن کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کر سکتے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز امریکی قومی سلامتی کونسل کے سینئر حکام نے وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں ایران سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ممکنہ فوجی آپریشن کے لیے درکار تمام افواج مارچ کے وسط تک تعینات کیے جانے کی توقع ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ امریکہ اور یورپی یونین کے ساتھ حالیہ تجارتی معاہدوں سے بھارتی کسانوں کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت نے ہر معاہدے میں زراعت، ڈیری اور ماہی گیری کے شعبوں کے مفادات کا مکمل تحفظ یقینی بنایا ہے اور کسی بھی طبقے کو غیر محفوظ نہیں چھوڑا گیا۔

جے ڈی وینس کا یہ بیان ایران کے حوالے سے امریکی موقف میں نرمی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔ حال ہی میں امریکہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کے خیال کے لیے آمادہ نظر آ رہا تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وہاں بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین سے ملکی اداروں پر ’قبضہ‘ کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

صدر پزشکیان نے انتظامی کوتاہیوں اور خامیوں پر قوم سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی اور عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اللہ کی مدد اور انقلاب کے رہبر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی دانشمندانہ رہنمائی سے کامیابی حاصل ہوگی۔