Bharat Express

DK Shivakumar

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 13 مئی کو کہا کہ 10 مئی کو ہونے والے 224 رکنی کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے 135 سیٹیں جیت کر کامیابی حاصل کی۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق بی جے پی کو 65 اور جے ڈی (ایس) کو 19 سیٹیں ملی ہیں۔

Siddaramaiah Oath Taking Ceremony in Karnataka: کرناٹک کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر کانگریس لیڈر سدارمیا نے حلف اٹھایا جبکہ ڈی کے شیو کمار نے نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا۔

کانگریس نے کرناٹک میں تاریخی جیت کے بعد سیکولر نظریات والی سیاسی جماعتوں کو حلف برداری تقریب کے لئے مدعو کیا ہے۔ اس میں کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور کئی پارٹیوں کے سربراہان شامل ہوں گے۔

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کا کانگریس نے باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ سدارمیا وزیر اعلیٰ اور ڈی کے شیوکمارنائب وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ساتھ ہی ریاستی صدر کی بھی ذمہ داری ان کے پاس رہے گی۔

سدارامیا کو کانگریس لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا جائے گا۔ کابینہ کی تشکیل کی بات بھی تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔ ڈھائی سالہ فارمولے پر اتفاق ہو گیا ہے

کرناٹک اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت کے بعد کانگریس وزیراعلیٰ کے نام سے متعلق غوروخوض کر رہی ہے۔ اس دوڑ میں ڈی کے شیو کمار پیچھے ہوگئے ہیں۔

کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار اور سابق سی ایم سدارامیا دونوں ہی وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے مضبوط دعوی داری پیش کررہیں ہیں

رندیپ سنگھ سرجے والا نے نامہ نگاروں سے کہا، 'مبصرین نے اپنی رپورٹ کانگریس صدر کو سونپ دی ہے۔ وہ ریاستی قائدین اور پارٹی کے دیگر سینئر قائدین سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ لیں گے