کانگریس نے کرناٹک کے وزیراعلیٰ کے لئے سدارمیا اور نائب وزیراعلیٰ کے لئے ڈے کے شیو کمار کے نام پر مہر لگا دی۔
کرناٹک کے وزیراعلیٰ کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔ سدارمیا کانگریس کے وزیراعلیٰ ہوں گے جبکہ نائب وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ڈے کے شیوکمارکو سونپی گئی ہے۔ یہ اعلان کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال اورکرناٹک کانگریس کے انچارج رندیپ سرجے والا نے پریس کانفرنس میں باضابطہ اعلان کیا۔
کرناٹک میں 20 مئی کو دوپہر 12:30 بجے حلف برداری تقریب منعقد کی جائے گی۔ کانگریس کے کے سی وینو گوپال نے بتایا کہ اسی دن وزیراعلیٰ اور نائب وزیراعلیٰ سمیت کابینی وزرا بھی حلف لیں گے۔
Karnataka Deputy CM designate DK Shivakumar
tweets, “Karnataka’s secure future and our people’s welfare is our top priority, and we are united in guaranteeing that.” pic.twitter.com/WK6HeImoxV— ANI (@ANI) May 18, 2023
کے سی وینوگوپال نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سدارمیا کرناٹک کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ ساتھ ہی ڈی کے شیو کمارنائب وزیراعلیٰ ہوں گے۔ ساتھ ہی سال 2024 تک وہ کانگریس کے ریاستی صدربنے رہیں گے۔