Shoaib Jamai Demand Wine Shop To Shut During Ramadan: رمضان میں شراب کی دکانیں بند کی جائیں، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین دہلی کے صدر شعیب جمئی کا مطالبہ
ماہِ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی قومی دارالحکومت میں ایک نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کی دہلی یونٹ کے صدر شعیب جمئی نے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے کے دوران دہلی میں شراب کی تمام دکانیں بند کی جائیں۔
India AI Impact Summit 2026: انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026: ٹیکنالوجی اور انسانی مہارت کا امتزاج ہی طے کرے گا اے آئی کا مستقبل
قومی راجدھانی میں منعقدہ ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026‘ کے دوسرے دن بھی ملک اور بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والے سرکردہ لیڈر، پالیسی ساز، صنعتکار اور ٹیکنالوجی ماہرین شریک ہوئے۔ سمٹ میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بدلتے ہوئے منظرنامے، اس کے عملی اطلاق اور انسانی مہارت کے ساتھ اس کے اشتراک پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
157th Death Anniversary Of Mirza Ghalib, 4-Day Program at Ghalib Academy Delhi: غالب اکیڈمی میں چار روزہ تقریبات کا انعقاد: غالب کی مشکل پسندی ان کا تشخص ہے، مایۂ ناز شاعر مرزا غالب کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے سیمینار، مشاعرے اور شامِ غزل کا انعقاد
غالب اکیڈمی، نظام الدین ویسٹ میں مرزا اسداللہ خان غالب کی 157 ویں یوم وفات کے موقع پر چار روزہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے نامور اہلِ قلم، محققین، شعرا اور غزل گلوکاروں نے شرکت کی۔
Delhi Government: جانئے کیا ہے ’بھُو آدھار کارڈ‘ اسکیم، حکومت نے دہلی میں بھی اس کے نفاذ کا کیا اعلان، ہر زمین کو ملے گا منفرد شناختی نمبر
دہلی حکومت نے ایک بڑی پیش رفت کرتے ہوئے قومی راجدھانی کی ہر زمین کو منفرد شناخت دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا ہے کہ اب دہلی میں ہر قطعۂ اراضی کا ’’بھُو آدھار کارڈ‘‘ بنایا جائے گا، جس کے تحت ہر زمین کو 14 ہندسوں پر مشتمل ایک منفرد شناختی نمبر دیا جائے گا۔
No Bail For Rajpal Yadav: چیک باؤنس کیس: اداکار راج پال یادو کو نہیں ملی ضمانت، 16 فروری کو ہوگی اگلی سماعت
بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اور اداکار راج پال یادو کو طویل عرصے سے جاری چیک باؤنس کیس میں فی الحال کوئی راحت نہیں مل سکی۔ دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو ان کی ضمانت کی عرضی پر سماعت کے بعد ضمانت دینے سے صاف انکار کر دیا۔ اگلی سماعت کی تاریخ 16 فروری مقرر کی ہے۔
Supreme Court Concern On Bail Delays In High Courts: ہائی کورٹس میں ضمانت درخواستوں میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم، کہا- آزادی سے جڑے معاملات میں لمبی تاریخیں قابل قبول نہیں
سپریم کورٹ آف انڈیا نے ملک بھر کی ہائی کورٹس میں ضمانت سے متعلق درخواستوں کی سماعت میں غیر ضروری تاخیر پر سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔ عدالتِ عظمیٰ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ کسی بھی شخص کی آزادی سے وابستہ معاملات کو طویل مدت تک مؤخر کرنا آئینی روح کے خلاف ہے اور ایسی روش اب قابل قبول نہیں ہوگی۔
Man Dies After Falling Into Open Drain in Rohini: دہلی کے روہنی میں کھلے سیور میں گر کر نوجوان کی دردناک موت،واقعے کے بعد مقامی لوگوں میں غصہ
حادثے کے بعد مقامی لوگوں میں شدید ناراضگی دیکھی گئی۔ مقامی رہائشی مہیش کمار نے کہا کہ اگرچہ بیگم پور پولیس اسٹیشن کے کچھ اہلکار موقع پر موجود تھے، لیکن ابتدا میں فائر بریگیڈ کی کوئی ٹیم وہاں نہیں پہنچی، جس کی وجہ سے امدادی کارروائی میں تاخیر ہوئی۔
Dr Indresh Kumar Condolences: بھارت کی صوفی روایت اور مشترکہ تہذیب کو ناقابل تلافی نقصان، سید شاہ محمد نظامی کے انتقال پر اندریش کمار کا اظہار تعزیت
حضرت سید شاہ محمد نظامیؒ، سجادہ نشینِ درگاہ حضرت نظام الدین اولیاءؒ (دہلی) کے وصال سے پورا ملک سوگوار ہے۔ ان کا انتقال صرف مسلم برادری ہی نہیں بلکہ بھارت کی مشترکہ تہذیبی وراثت، صوفی روایت اور صدیوں پر محیط گنگا–جمنی تہذیب کے لیے ایک گہرا اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
Girl dies of suspected acid ingestion: دہلی میں 16 سالہ نابالغ لڑکی کی تیزاب پینے سے موت
23 جنوری کو لڑکی کی ماں نے پولیس تھانے میں نئی شکایت درج کرائی، جس میں الزام لگایا گیا کہ لڑکی کے شوہر نے اس کے ساتھ مار پیٹ کی اور 29 اکتوبر کو زبردستی تیزاب پلایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ چونکہ لڑکی نابالغ تھی،
Historic Seminar On Life Of Padma Bhushan Mian Bashir Ahmed Larvi: جے این یو میں پدم بھوشن میاں بشیر احمد لاروی کی حیات و خدمات پر تاریخی سیمینار، شخصیت کو امن و رواداری کا استعارہ قرار دیا گیا
رکن پارلیمنٹ میاں الطاف لاروی، پروفیسر قدوس جاوید اور حسن پرواز سمیت کئی دانشوروں نے شرکت کی، گجر بکروال اکیڈمک فورم کے اہتمام سے منعقد تقریب میں عوامی خدمت کے فلسفے پر زور





