Bharat Express DD Free Dish

Delhi Liquor Policy Case

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے کہا کہ آپ کے بیٹے اورآپ کے بھائی کیجریوال (اروند) نے جیل سے آپ کے لئے ایک پیغام بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرے پیارے ملک کے باشندوں مجھے کل گرفتار کرلیا گیا۔ میں اندر رہوں یا باہرہرلمحے ملک کی خدمت کرتا رہوں گا۔

شراب پالیسی معاملے میں پھنسے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری سے متعلق پورے ملک میں عام آدمی پارٹی کے کارکنان احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس درمیان آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا مفتی شہاب الدین  رضوی بریلیو نے مسلمانوں سے احتجاج سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

دہلی حکومت کے وزیر آتشی نے پوچھا ہے کہ کیا مرکزی حکومت کی ای ڈی اپنی تحویل میں اروند کجریوال کو سیکورٹی دے رہی ہے؟ ای ڈی کی حراست میں اروند کجریوال کو کیا سیکورٹی مل رہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو جواب دینا ہوگا کہ اروند کجریوال کی حفاظت کی ذمہ داری کس کی ہوگی؟

اروند کجریوال ابھی وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے پابند نہیں ہیں۔ وہ اپنی مرضی سے استعفیٰ دے دیں تو الگ بات ہے۔ اور پھر کوئی نیا وزیر اعلیٰ بن جائے۔1951 کے عوامی نمائندگی ایکٹ میں کوئی ذکر نہیں ہے کہ اگر کوئی وزیر اعلیٰ، وزیر، ایم پی یا ایم ایل اے جیل جاتا ہے تو اسے استعفیٰ دینا پڑے گا۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک خوفزدہ تاناشاہ،ایک مردہ جمہوریت بنانے کی سرگرمیوں میں ہے مصروف ہے

دہلی ہائی کورٹ نے آج کیجریوال کو ای ڈی کی کسی بھی کارروائیعام آدمی پارٹی  لیڈر آتشی نے کہا کہ کیجریوال جیل سے حکومت چلائیں گے۔

دہلی کی وزیر آتشی کا کہنا ہے کہ اگر ایک کیجریوال کو جیل میں ڈالا گیا تو 100 کیجریوال پیدا ہوں گے۔ دہلی کے لوگ اروند کیجریوال سے محبت کرتے ہیں اور انہیں اپنے خاندان کا فرد سمجھتے ہیں۔

دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی نے آج کے کویتا کو راؤز ایوینیو کورٹ میں پیش کیا۔ جانکاری کے مطابق، عدالت سے ای ڈی نے کے کویتا کی ریمانڈ مانگی ہے۔

دہلی شراب پالیسی معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بی آر ایس لیڈر کے کویتا کو جمعہ کی شام حیدرآباد سے گرفتار کیا۔ بی آر ایس لیڈر کویتا کو جمعہ کی رات ہوائی اڈے سے ای ڈی آفس لے جایا گیا اور ان کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا گیا۔

دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کو سپریم کورٹ سے ان کی کیوریٹیو پٹیشن پر راحت نہیں ملی ہے۔ عدالت نے ان کی عرضی خارج کردی ہے۔