Bharat Express DD Free Dish

Delhi Excise Policy Scam Case: جیل میں بند سنجے سنگھ پہنچے ہائی کورٹ، عرضی داخل کرکے ضمانت کا کیا مطالبہ

دہلی شراب پالیسی معاملے میں عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ جیل میں بند ہیں۔ ان کے علاوہ منیش سسودیا بھی جیل میں ہی بند ہیں۔

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ۔ (فائل فوٹو)

دہلی شراب پالیسی معاملے میں جیل میں بند عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے دہلی ہائی کورٹ میں ضمانت عرضی داخل کی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ نے شراب پالیسی میں مبینہ بدعنوانی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں ضمانت کے لئے دہلی ہائی کورٹ کا رخ کیا ہے۔ سنجے سنگھ نے راؤز ایوینیو کورٹ کی ضمانت عرضی خارج کرنے کے فیصلے کو چیلنج دیا۔ عام آدمی پارٹی لیڈرکو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 4 اکتوبر، 2023 کو گرفتار کیا تھا۔

-بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read