Bharat Express

Delhi Liquor Policy Case: منیش سسودیا کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا، خارج ہوگئی کیوریٹیو پٹیشن

دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کو سپریم کورٹ سے ان کی کیوریٹیو پٹیشن پر راحت نہیں ملی ہے۔ عدالت نے ان کی عرضی خارج کردی ہے۔

دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا۔ (فائل فوٹو)

Manish Sisodia Curative Petition: سپریم کورٹ نے جمعرات (14 مارچ) کو دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کی کیوریٹیو پٹیشن خارج کردی۔ مبینہ شراب پالیسی گھوٹالہ معاملے میں 4 مارچ کو انہوں نے ان کی کیوریٹیو پٹیشن پر سپریم کورٹ سے فوری سماعت کی اپیل کی تھی۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈرمنیش سسودیا نے ضمانت دینے سے انکارکرنے والے 2023 کے فیصلے کے خلاف جائزہ عرضی لگائی تھی۔

منیش سسودیا کی طرف ے 4 مارچ کو پیش ہوئے سینئروکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی صدارت والی بینچ سے عرضی کو فوری طور پرلسٹیڈ کرنے کا حکم دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کی راوزایوینیو کورٹ عرضی پرسماعت اس لئے نہیں کر رہی ہے کیونکہ ان کی عرضی سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے۔

گزشتہ سال دسمبر میں سپریم کورٹ نے خارج کردی تھی  نظرثانی کی درخواست

گزشتہ سال 30 اکتوبرکو سپریم کورٹ نے مبینہ شراب پالیسی گھوٹالہ معاملے میں منیش سسودیا کو ضمانت دینے سے انکار کردیا تھا۔ اس کے بعد 14 دسمبر کو سپریم کورٹ نے ان کی نظر ثانی کی عرضی بھی خارج کردی تھی۔ کیوریٹیو پٹیشن کے ذریعہ وہ اسی حکم پردوبارہ غور کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ منیش سسودیا کو سی بی آئی نے 26 فروری، 2023 کو ‘گھوٹالے’  میں ان کے مبینہ کردار کے لئے گرفتارکیا تھا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سی بی آئی کی ایف آئی آر سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں سسودیا سے تہاڑ جیل میں پوچھ گچھ کے بعد انہیں 9 مارچ، 2023 کوگرفتارکیا۔ انہوں نے 28 فروری، 2023 کو دہلی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

سی بی آئی اور ای ڈی نے لگائے یہ الزام

سی بی آئی اورای ڈی نے الزام لگایا ہے کہ دہلی ایکسائز پالیسی 21-2020 پرنظرثانی کرتے ہوئے بے ضابطگیاں کی گئی تھیں، لائسنس دہندگان کو غیرقانونی طریقے سے فوائد دیئے گئے تھے، لائسنس کی فیسوں کو معاف یا کم کیا گیا تھا اورمجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیرلائسنس کی مدت بڑھا دی گئی تھی۔ فائدہ اٹھانے والوں نے مبینہ طورپر’غیر قانونی’ فائدے کو ملزم عہدیداروں کی طرف موڑدیا اورتحقیقات سے بچنے کے لئے ان کے اکاونٹ رجسٹرمیں غلط اندراجات کئے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read