Bharat Express

Delhi Liquor Policy Case

سنجے سنگھ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 4 اکتوبر کو دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں گرفتار کیا تھا، جس کے بعد وہ فی الحال عدالتی حراست میں ہیں۔

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) لیڈر سسودیا کو ان کی اہلیہ کے بیمار ہونے کی وجہ سے اجازت دی گئی ہے۔ دراصل، سسودیا کو پہلی بار سی بی آئی نے 26 فروری کو گرفتار کیا تھا۔

10 اکتوبر کو عدالت نے دہلی شراب پالیسی معاملے میں گرفتار سنجے سنگھ کی ای ڈی کی تحویل میں 13 اکتوبر تک توسیع کر دی تھی۔ حراست کی مدت ختم ہونے کے بعد انہیں آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ دراصل ای ڈی نے الزام لگایا ہے کہ دہلی ایکسائز پالیسی میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔

سماعت کے دوران ای ڈی نے سنجے سنگھ کا 5 دن کا ریمانڈ مانگا اور کہا کہ وہ سوالوں کا صحیح جواب نہیں دے رہے ہیں۔ جب ان سے فون کے ڈیٹا کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس کا بھی کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔

AAP ایم پی سنجے سنگھ کو آج راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ عدالت میں ای ڈی عدالت کو بتائے گی کہ سنجے سنگھ نے پوچھ گچھ کے دوران تعاون نہیں کیا، اس لیے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

سی بی آئی کی کارروائی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ایک شکایت پر شروع کی گئی تھی، جس نے دہلی حکومت کی ایکسائز پالیسی کیس کی تحقیقات کے دوران یہ پایا کہ اس کیس کے ملزم امندیپ ڈھل اور اس کے والد بریندر پال سنگھ نے پانچ کروڑ روپے رشوت دی تھی۔

دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کی ضمانت عرضی پر سپریم کورٹ نے سی بی آئی اورای ڈی کو نوٹس بھیجا تھا، جس کے بعد آج سماعت ہوگی۔ منیش سسودیا شراب گھوٹالہ معاملہ میں تقریباً 5 ماہ پہلے گرفتارہوئے تھے۔ ہائی کورٹ ان کی ضمانت عرضی خارج کرچکا ہے۔

Manish Sisodia Case: سینئروکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے منیش سسودیا کی ضمانت کا معاملہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیوی سیما سسودیا کافی بیمار ہیں اور اسپتال میں داخل ہیں۔

Delhi Liquor Policy Case: دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ کو ای ڈی نے شراب پالیسی معاملے میں 9 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ اس سے پہلے انہیں سی بی آئی نے لمبی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا تھا۔

Delhi Excise Case: دہلی کی شراب پالیسی معاملے میں سی بی آئی کی چارج شیٹ میں پہلی بار منیش سسودیا کا نام درج کیا گیا۔