دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا۔ (فائل فوٹو)
دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کی ضمانت عرضی پر سپریم کورٹ 14 جولائی کو سماعت کرے گا۔ سینئر وکیل ابھیشیک منوسنگھوی نے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کے سامنے یہ معاملہ رکھا، جس پر کورٹ سماعت کے لئے تیار ہوگیا ہے۔ ابھیشیک منو سنگھوی نے بتایا کہ ہائی کورٹ ضمانت عرضی خارج کرچکا ہے۔ منیش سسودیا کی اہلیہ سیما سسودیا شدید طور پر بیمار ہیں اور اسپتال میں داخل ہیں۔ اس سے پہلے منیش سسودیا نے دہلی ہائی کورٹ میں ضمانت کے لئے عرضی دی تھی، لیکن ان کی عرضی خارج کردی گئی تھی۔
Supreme Court agrees to list Delhi’s former Deputy CM Manish Sisodia’s bail plea on July 14 in connection with liquor policy irregularities case.
(File photo) pic.twitter.com/aaTrhPpx5u
— ANI (@ANI) July 10, 2023
گزشتہ جمعرات کو منیش سسودیا نے اپنی ضمانت معاملے میں سپریم کورٹ پہنچے تھے۔ وہ دہلی کی شراب پالیسی میں بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ای ڈی نے چھاپہ ماری کی کارروائی کے بعد انہیں حراست میں لے لیا تھا۔
سپریم کورٹ 14 جولائی کو کرے گا سماعت
چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بینچ منیش سسودیا کی عرضی پر سماعت کرے گی۔ بینچ نے کہا کہ معاملہ 17 جولائی کو سماعت کے لئے لسٹیڈ ہے، وہ اس پر 14 جولائی کو سماعت کرے گی۔ سسودیا نے دہلی شراب پالیسی معاملہ سے متعلق سی بی آئی اور ای ڈی معاملوں میں ضمانت کے لئے گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔ اس سے پہلے وہ دو بار دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دے چکے تھے، لیکن وہاں ان کی عرضی خارج کردی گئی۔ انہوں نے ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج دیتے ہوئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔
بھارت ایکسپریس-