Bharat Express

Arvind Kejriwal Arrest: خوفزدہ تاناشاہ،ایک مردہ جمہوریت بنانے کی سرگرمیوں میں ہے مصروف، کیجریوال کی گرفتاری پر راہل گاندھی کا رد عمل

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک خوفزدہ تاناشاہ،ایک مردہ جمہوریت بنانے کی سرگرمیوں میں ہے مصروف ہے

کانگریس لیڈر راہل گاندھی۔ (فائل فوٹو)

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ خوفزدہ تاناشاہ،ایک مردہ جمہوریت بنانے کی سرگرمیوں میں ہے مصروف ہے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک خوفزدہ تاناشاہ،ایک مردہ جمہوریت بنانے کی سرگرمیوں میں ہے مصروف ہے‘‘۔ اگر میڈیا سمیت تمام اداروں پر قبضہ کرنا، پارٹیوں کو توڑنا، کمپنیوں سے پیسے بٹورنا، اہم اپوزیشن جماعت کے اکاونٹ منجمد کرنا ‘شیطانی طاقت’ کے لیے کافی نہیں تھا تو اب منتخب وزرائے اعلیٰ کو گرفتار کرنا بھی ایک عام سی بات ہو گئی ہے۔ انڈیا اتحاد اس کا مناسب جواب دے گا۔

پرینکا گاندھی نے کیا کہا؟

پرینکا گاندھی نے کیجریوال کی گرفتاری کو لے کر وزیر اعظم مودی کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ سیاست کی سطح کو اس انداز میں گرانا نہ تو وزیراعظم کو سوٹ کرتا ہے اور نہ ہی ان کی حکومت کو۔

انہوں نے کہا، ’’انتخابی میدان میں اپنے ناقدین کا مقابلہ کریں، ان کا مقابلہ جرات مندی سے کریں، اور یقیناً ان کی پالیسیوں اور کام کرنے کے انداز پر حملہ کریں – یہی جمہوریت ہے۔ لیکن اس طرح ملک کے تمام اداروں کی طاقت کو اپنے سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لیے استعمال کرنا اور دباؤ ڈال کر انہیں کمزور کرنا جمہوریت کے ہر اصول کے خلاف ہے۔

پرینکا گاندھی نے کیا دعویٰ کیا؟

پرینکا گاندھی نے دعویٰ کیا کہ ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں، تمام سیاسی پارٹیاں اور ان کے لیڈران دن رات ای ڈی، سی بی آئی اور محکمہ انکم ٹیکس کے دباؤ میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک وزیر اعلیٰ کو جیل بھیج دیا گیا ہے، اب دوسرے وزیر اعلیٰ کو بھی جیل لے جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ایسا شرمناک منظر ہندوستان کی آزاد تاریخ میں پہلی بار دیکھنے کو مل رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read