Bharat Express DD Free Dish

Crime News

کیرالہ کے وزیر راجن کے مطابق، 9,328 لوگوں کو وائناڈ کے 91 ریلیف کیمپوں میں بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے 578 خاندانوں کے 2,328 لوگوں کو جو چورلمالا اور میپاڈی میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بے گھر ہوئے تھے،ان کو نو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

ہندوستانی شہری نکھل گپتا پر خالصتان کے حامی دہشت گرد گروپتونت سنگھ پنو کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ بھارتی حکومت نے پنوں کو دہشت گرد قرار دے رکھا ہے۔

مسلسل فائرنگ کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے اور بازاروں کو فی الوقت بند کر دیا گیا ہے جب کہ دن کے وقت اہم سڑکوں پر ٹریفک بھی بند ہے۔ متاثرہ علاقوں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

موہت کو پولیس اور لوگوں نے بچایا اوراس کو  اسپتال لے گئے۔ موہت کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے فوری علاج شروع کر دیا۔ لیکن ان کی حالت بہتر نہیں ہوئی اور  کل موہت کی موت ہوگی ۔

بارش کے باعث سڑک پر تقریباً تین فٹ پانی بھر گیا۔ موقع پر موجود عینی شاہد طالب علم کے مطابق تہہ خانے میں بنی لائبریری میں تقریباً 30-35 طلبہ موجود تھے۔

خاتون نے آئین کے آرٹیکل 361 کے تحت فوجداری مقدمات میں گورنر کو دیے گئے استثنیٰ کو چیلنج کیا ہے۔ درخواست میں سوال کیا گیا ہے کہ گورنر کو دیا گیا آئینی استثنیٰ ان کے بنیادی حق زندگی پر کیسے قدغن لگا سکتا ہے۔

عدالت نے ملزم کو پاکسو کی دفعہ 6 (سنگین جنسی زیادتی) کے تحت مجرم قراردیا تھا۔ عدالت نے 28 سالہ شخص کواغوا، شدید چوٹ اورعصمت دری کا بھی مجرم قراردیا ہے۔

منی پور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ عسکریت پسندوں نے آسام کی سرحد سے متصل ضلع میں ایک مشترکہ گشتی پارٹی پر شدید فائرنگ کی۔ اس دوران سی آر پی ایف کا جوان گشت کر رہی ایس یو وی کے قریب سے گزر رہا تھا کہ مشتبہ عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

الزام ہے کہ 8 مارچ کو بلڈر شیلی تھاپر تقریباً پانچ درجن غنڈوں کے ساتھ زبردستی گوگیا فارم میں داخل ہوئے اور غیر قانونی طور پر دیوار بنا کر ان کا داخلہ روک دیا۔ متاثرہ نے اس معاملے کو لے کر دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور 9 مارچ کو عدالت نے بلڈر کو حکم دیا کہ وہ متاثرہ کے خاندان تک رسائی میں رکاوٹ نہ ڈالے اور فیصلہ آنے تک کسی بھی تعمیراتی کام کو روکے۔

ذرائع کے مطابق ایس آئی ٹی نے مرکزی ملزم ستیہ نارائن ورما (36 سال) کو 13 جون کو حیدرآباد میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے 8.2 کروڑ روپے نقد ضبط کیے، جو مبینہ طور پر کارپوریشن سے تعلق رکھتے تھے۔