کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال پولیس سے کولکاتا آبروریزی-قتل سانحہ کی کیس ڈائری مانگی ہے۔
Trainee Doctor Murder in Kolkata: کولکاتا کے ایک سرکاری اسپتال کے سیمینار ہال میں جمعہ (9 اگست) کوایک خاتون پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹرکی نیم برہنہ لاش ملی۔ پولیس نے کہا ہے کہ پہلی نظرمیں اس کے ساتھ آبروریزی کی گئی اور پھران کا قتل کردیا گیا۔
28 سالہ متوفی آرجی کارمیڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے سانس شعبے کی سال دوم کا طالبہ تھی۔ ایک سینئرپولیس افسر نے بتایا کہ اس کی لاش ایمرجنسی بلڈنگ کی چوتھی منزل پرواقع چیسٹ سیمینارروم سے ملی، جس پرکئی زخموں کے نشانات تھے۔
جانچ کے لئے ایس آئی ٹی کی تشکیل
سینئرافسر نے کہا، ’’ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اس کا جنسی استحصال کیا گیا اور اس کا قتل کردیا گیا۔ ہم نے قتل کا معاملہ درج کرلیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ معاملے کی جانچ کے لئے ایک خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تشکیل کی گئی ہے۔ افسرنے بتایا کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم میں خاتون کے پرائیویٹ پارٹ، منہ اورآنکھوں پر خون کے نشان پائے گئے ہیں۔ جبکہ اس کے چہرے، پیٹ، بائیں ٹخنے، گردن، دائیں ہاتھ کی ایک انگلی اور ہونٹوں پر چوٹ کے نشان ہیں۔ افسرنے بتایا کہ گردن کے پاس کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس کا گلا گھونٹ کرقتل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ صبح 3 سے 6 بجے کے درمیان کا ہے۔
#WATCH Kolkata, West Bengal | Nurses hold a rally demanding justice after a woman post-graduate trainee (PGT) doctor was found dead inside the seminar hall of government-run RG Kar Medical College and Hospital on Friday, August 9 pic.twitter.com/VJfw1x6wLo
— ANI (@ANI) August 10, 2024
والدین نے کیا انصاف کا مطالبہ
مہلوک کی ماں نے بتایا کہ ان کی بیٹی کی لاش نیم برہنہ حالت میں ملی تھی اوراس کا چشمہ ٹوٹا ہوا تھا۔ اس کے والد نے نامہ نگاروں کو بتایا، ’’میری بیٹی کے ساتھ آبروریزی کی گئی اور اس کا قتل کردیا گیا۔ وہ چلی گئی۔ ہم اسے واپس نہیں لاسکتے۔ کم ازکم ہمیں انصاف تو ملنا چاہئے۔ ہم نے جمعرات کی رات 11 بجے کے آس پاس اس سے آخری بار بات کی تھی۔‘‘ بتایا جا رہا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مہلوک ڈاکٹر کے والدین کو فون کیا اور انہیں منصفانہ جانچ کی یقین دہانی کرائی ہے۔