Bharat Express DD Free Dish

West Bengal Police

اے پی سی آر نے ریاست کے مختلف علاقوں میں مساجد، مدارس، عیدگاہوں اور مزارات کی انتظامیہ کو مبینہ طور پر فراہم کیے جانے والے سروے فارمس پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مغربی بنگال حکومت اور پولیس سے ان کی قانونی حیثیت، مقصد اور اختیار کے بارے میں واضح اور عوامی وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔

ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ جو لوگ پارٹی چھوڑکرآج مجھے بھلا برا کہہ رہے ہیں، یا مجھ پرالزام لگا رہے ہیں، انہیں میں چیلنج دیتا ہوں کہ دیدی کے پاس واپس آجائیں۔ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو میں ایک گھنٹے کے اندرپارٹی سے استعفیٰ دے دوں گا، لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے۔

کلکتہ ہائی کورٹ نے گرفتار شخص کی کمرمیں رسّی باندھنے کو قانوناً غلط ٹھہرایا ہے اور اسے حقوق انسانی کی خلاف ورزی قراردیا ہے۔ جہانگیرخان معاملے میں سماعت کرتے ہوئے جسٹس بھٹا چاریہ نے پولیس کو کسی بھی شخص کے حقوق کی خلاف ورزی نہ کرنے کا حکم دیا۔ یہ فیصلہ مغربی بنگال میں گرفتاریوں کے دوران ایسی تصاویر کے پیش نظر آیا ہے، جہاں ملزمین  کو رسّی باندھ کر لے جایا جا رہا تھا۔

مغربی بنگال پولیس نے ہفتہ کے روز ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر جہانگیرخان کی اہلیہ ریجینا بی بی عرف سرینا بی بی کو گرفتارکرلیا ہے۔ وہ  گزشتہ تین دنوں سے فرار چل رہی تھیں۔ ریجینا بی بی کی گرفتاری کے بعد اب ان پر تعزیرات ہند (بی این ایس) 2023، آرمس ایکٹ 1959 اور ایکسپلوس ایکٹ 1884 کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلیٰ اور ممتا بنرجی بنرجی نے اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے تقریباً 20 دن بعد فیس بک لائیو کے ذریعے عوام سے براہ راست خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے نہ صرف بی جے پی پر سنگین الزامات لگائے بلکہ الیکشن کمیشن اور مرکزی اداروں کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی نے طاقت اور دباؤ کے ذریعے انتخابی عمل کو متاثر کیا اور ترنمول کانگریس کے ہزاروں کارکنان کو نشانہ بنایا گیا۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈوکلام تنازعہ کے دوران بھی چین کی نظریں اسی راہداری پر مرکوز تھیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ کسی ممکنہ جنگی صورتحال میں اگر اس تنگ راہداری کو بند کر دیا جائے تو پورا شمال مشرقی بھارت ملک کے باقی حصوں سے کٹ سکتا ہے۔ اسی خطرے کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت کافی عرصے سے یہاں ایک مضبوط سیکورٹی ڈھانچہ قائم کرنا چاہتی تھی۔

انتخابی نتائج کے بعد مغربی بنگال میں سیاسی تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ ہاوڑہ کے شیوپور میں بم دھماکے میں بی جے پی کارکن کے زخمی ہونے کی بات سامنے آئی ہے جبکہ کانتھی میں ترنمول لیڈرکے گھرپربھی حملہ کیا گیا۔ دونوں پارٹیاں ایک دوسرے پرالزامات لگا رہی ہیں۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ بنگال ہمیشہ سے سیاسی کشیدگی، تشدد اور نظریاتی تصادم کا مرکز رہا ہے۔ ایسے میں نئی حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج ریاست میں امن و امان قائم کرنا ہوگا۔ گزشتہ برسوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان جھڑپیں، قتل اور دیگر پرتشدد واقعات سامنے آتے رہے ہیں، جنہوں نے ریاست کی شبیہ کو متاثر کیا ہے۔

مغربی بنگال، آسام سمیت ملک کی چار ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے بی جے پی ہیڈکوارٹر میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ چار مئی کی یہ شام ڈھل رہی ہے، لیکن بنگال کی سرزمین پر ایک نئی صبح کا آغاز ہو چکا ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ نتائج محض ایک انتخابی کامیابی نہیں بلکہ ایک طویل المدتی حکمت عملی اور مستقل محنت کا نتیجہ ہیں۔ بی جے پی نے گزشتہ برسوں میں نہ صرف اپنی تنظیم کو مضبوط کیا بلکہ عوامی مسائل کو بھی مؤثر انداز میں اٹھایا، جس کا فائدہ اسے اب ملتا دکھائی دے رہا ہے۔